counter easy hit

نیلسن منڈیلا کی پہلی برسی، جنوبی افریقہ سمیت دنیا بھر میں تقریبات کا اہتمام

Nelson Mandela

Nelson Mandela

جوہانسبرگ (یس ڈیسک) نسل پرستی کے خلاف جدوجہد کی علامت بابائے جمہوریت آنجہانی نیلسن منڈیلا کے انتقال کو آج ایک سال گزر گیا۔ اس حوالے سے جنوبی افریقہ سمیت آج دنیا بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ 18 جولائی انیس سو اٹھارہ کو جنوبی افریقا کے شہر تانسکی میں پیدا ہونے والے نیلسن منڈیلا نیلسن منڈیلا جنوبی افریقہ کے پہلے سیاہ فام صدر تھے، سیاہ فام لوگوں کو غلامی سے نجات دلانے کی جدوجہد کے باعث انہوں نے زندگی کے 28 سال جیل میں گزارے۔

ان خدمات کے اعتراف میں 1993 میں امن کے نوبل انعام سے نوازا گیا۔ آج دنیا بھر میں ان کی پہلی برسی کے موقع پر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ نیلسن منڈیلا کو سرکاری طور پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آج ان کے آبائی علاقے میں تین منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

سینکڑوں افراد جنوب افریقی شہر جوہانسبرگ میں نیلسن منڈیلا فائونڈیشن کے دفتر میں ہوئے جہاں دنیا بھر سے موصول ہونے والے تعزیتی پیغامات اور کتابیں رکھی گئی تھیں ۔ لوگوں نے امن اور اتحاد کی عالمی علامت نیلسن منڈیلا کے لیے ہزاروں تعزیت کے پیغامات بھی ریکارڈ کئے گئے۔