counter easy hit

وزیراعظم محمد نواز شریف اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

لاہور (یس ڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے ہیں۔ کل بروز اتوار وزیراعظم کی ہارس اینڈ کیٹل شو کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت متوقع ہے۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع کےمطابق وزیراعظم محمد نواز شریف اسلام آباد سے لاہور پہنچےہیں۔ لاہور میں قیام کے دوران دیگر مصروفیات کے علاوہ وزیراعظم کی کل ہارس اینڈ کیٹل شو کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت بھی متوقع ہے۔

اس تقریب میں دیگر اہم شخصیات بھی شرکت کریں گی۔ہ ارس اینڈ کیٹل شو پاکستان خصوصا پنجاب کے روایتی رنگوں سے مزین ہے جس میں قومی امنگیں جوان نظر آتی ہیں اور اس میں چاروں صوبوں کی یکجہتی کی مکمل تصویرپیش کی جاتی ہے۔