counter easy hit

عمران خان سیاسی عمل کا حصہ رہیں تو یہی ان کیلئے بہتر ہوگا : خورشید شاہ

 Khurshid Shah

Khurshid Shah

سکھر (یس ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی عمل سے باہر نہ جائیں وہ اسی کا حصہ رہیں تو یہ ان کے لیے بہتر ہو گا تاہم وہ پارٹی کے سربراہ ہیں وہ اپنی پا رٹی کے لیے بہتر فیصلہ کر سکتے ہیں، اگر وہ سمجھتے ہیں کہ میں نے حلف لے کر پارلیمنٹ میں نہیں جانا تو یہ ان کے لیے اور ان کی پارٹی کے لیے اچھا نہیں ہو گا۔

سکھر سول ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ گورنر پنجاب کے عہدے کی پیشکش اس طرح جس طرح منظور وسان خواب دیکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی سندھ کابینہ میں شمولیت کے حوالے سے علم نہیں ہے کیونکہ سندھ کے فیصلے وزیر اعلیٰ کرتے ہیں اگر ایم کیو ایم اتحاد کا حصہ ہے تو وہ نیچرلی طور پر حکومت میں آجائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سکھر سول ہسپتال کے حوالے سے میں نے ککیس اٹھایا ہوا ہے کہ جس طرح کا بجٹ لا ڑکانہ اور نواب شاہ کو دیا جا رہا ہے اس کے مساوی سکھر کو بھی دیا جائے۔