counter easy hit

وزیر اعظم اس وقت خوفزدہ ہیں، اعظم سواتی نے بھی چیزوں کے سامنے آنے کے ڈر سے استعفیٰ دیا: سلیم صافی کا دعویٰ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی سلیم صافی کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کو صرف پیسوں کی خاطر تحریک انصاف میں شامل ہونے دیا گیا جبکہ عمران خان امریکہ میں ہونے والے فراڈ سے آگاہ تھے ، پیسوں کے بل بوتے پر ہی اعظم سواتی پہلے ضلعی ناظم، پھر سینیٹر اور بعد میں وزیر بن بیٹھے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی سلیم صافی کا کہنا تھا اعظم سواتی کے فراڈ کی کہانیاں ہر زبان پر تھیں جبکہ عمران خان بھی امریکہ میں ہونے والے فراڈ سے آگاہ تھے، جب اعظم سواتی تحریک انصاف میں شامل ہورہے تھے ان کے کچھ مصاحبین کی جانب سے انہیں بتایا گیا لیکن صرف پیسوں کی وجہ سے اعظم سواتی کو پی ٹی آئی میں شامل کر لیا گیا۔ سلیم صافی نے دعویٰ کیا کے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی جے آئی ٹی کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اعظم سواتی سرکاری زمینوں پر قابض ہیں جبکہ اعظم سواتی جس وقت غریبوں کو حوالات کے پیچھے بند کرانے میں مصروف تھے اس وقت ا ن کے ساتھ شہریار آفریدی بھی تھے ، جے آئی ٹی کی رپورٹ میں ایک ملین کے چیک کا معاملہ، امریکہ میں کیا گیا فراڈ اور دبئی کے معاملات بھی درج ہیں ۔