counter easy hit

شریفوں کے بعد زر والوں کی شامت: ڈالر گرل ایان علی تیار ہو گئی ، مگر کس بات پر ؟ تحریک انصاف نے قوم کو خوشخبری سنا دی

لاہور(ویب ڈیسک) ایان علی کرنسی اسمگلنگ کیس میں بڑی پیش رفت ، صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے باتوں ہی باتوں میں قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی ۔ تفصیلات کے مطابق فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت شریفوں اور زر والوں کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں کرے گی ۔
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت سابق صدر آصف زرداری کیساتھ ڈیل کرے گی نہ انہیں ڈھیل دے گی۔ یہ دن بھی سب نے دیکھ لیا کہ جب انکی دال نہیں گلی تو مایوسی کے عالم میں وزیراعظم عمران خان کے بارے میں درفطنیاں چھوڑنے لگے ۔ انہوں نے کہا کہ اب جب کہ آصف زرداری اور ان کے ساتھیوں کے گرد گھیرا تنگ ہو رہا ہے تو انہوں نے پروپیگنڈہ شروع کر دیا ہے ۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ماڈل ایان علی انکے خلاف گواہی دینے کو تیار ہوگئی ہے اسی لیے انہیں اپنی جان اور ہڑپ کیے ہوئے مال کے لالے پڑ گئے ہیں ۔ مگر یاد رکھیں عدالتیں، نیب اور تحقیقاتی ادارے جو حکم دیں گے ادارے ان پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے ۔