اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے کشمیر سے متعلق ٹوئٹ پر بھارتی میڈیا آگ بگولہ ہو گیا اور عمران خان کیخلاف زہرافشانی اور ہرزہ سرائی شروع کردی، بھارتی میڈیا نے وزیراعظم عمران خان پر بھارتی معاملات میں مداخلت کا الزام عائد کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹ میں کشمیر کا ذکر ہونے پر بھارتی میڈیا کی جان پر بن آئی ۔بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں مسئلہ کشمیر کو دوبارہ اٹھا کربھارت کے معاملات میں مداخلت کی ہے،عمران خان عالمی برادری کی توجہ کشمیر کی جانب مبذول کروانا چاہتے ہیں۔قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کو امن کا نوبل انعام دینے کا مطالبہ زور پکڑا تو پیر کی صبح مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ میں امن کے نوبل انعام کا حقدار نہیں۔نوبل انعام کا مستحق وہ شخص ہو گا جو کشمیری عوام کی امنگوں کی روشنی میں تنازعہ کشمیر کا حل تلاش کرے گا۔