yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

وزیراعظم عمران خان کی پیشگوئیوں نے سب کو چونکا دیا

MH Kazmi July 24, 2019 1 min read
Prime Minister Imran Khan's predictions shocked everyone
Share this:

Prime Minister Imran Khan's predictions shocked everyone

واشنگٹن (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر ایران پر حملہ ہوا تو ایسی دہشتگردی شروع ہوگی کہ لوگ القاعدہ کو بھول جائیں گے۔امریکن انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ایران تنازعہ پر جنگی صورتحال پیدا نہیں ہونی چاہیے، ایران تنازعہ کے پاکستان پر بدترین اثرات مرت ہوں گے، ایران پر حملہ ہوا تو ایسی دہشتگردی شروع ہوگی کہ لوگ القاعدہ کو بھول جائیں گے۔پاک ایران تعلقات اور حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کے کردار کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارے ایران کے ساتھ اتنے گرمجوش تعلقات نہیں ہیں لیکن ہمارے باہمی احترام کے تعلقات ہیں۔افغان امن عمل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان کے تمام ہمسایے امن عمل میں شریک ہوں، پاکستان، افغانستان اور امریکہ سب سے زیادہ وہاں امن چاہتے ہیں باقی کوئی ملک وہاں امن نہیں چاہتا ، بہت سے ممالک کے اپنے اپنے مفادات ہیں لیکن میں یہ سمجھتا ہوں کہ امریکہ کو دوسرے ممالک کو بھی امن عمل میں شریک کرنا چاہیے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ میڈیا کوکنٹرول نہیں بلکہ جوابدہ بنانا چاہتے ہیں، پاکستان میں میڈیا صرف آزاد ہی نہیں بلکہ بعض اوقات تو آﺅٹ آف کنٹرول ہوجاتا ہے۔امریکی تھنک ٹینک یو ایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں سوالوں کے جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی کے 18 سال برطانیہ میں گزارے اور وہاں کے میڈیا کو آزاد پایا لیکن میرے خیال میں پاکستانی میڈیا برطانوی میڈیا سے بھی زیادہ آزاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا صرف آزاد ہی نہیں بلکہ بعض اوقات تو آﺅٹ آف کنٹرول ہوجاتا ہے۔تصور کریں کہ ایک ملک کے وزیر اعظم کے بارے میں کہا جارہا ہوتا ہے کہ صبح ان کی طلاق ہوجائے گی۔وزیر اعظم نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں صحافیوں پر تشدد ہوا ، زرداری کے دور میں صحافی غائب ہوئے،میرے وقت میں ایسا کچھ نہیں ہوا،پاکستان جیسا میڈیا آپ کو کہیں نہیں ملے گا،ہمیں میڈیا واچ ڈاگ کے ذریعے انہیں کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے، غلط طور پر رپورٹ کرنا شروع کردیا کہ آئی ایم ایف نے ڈالر اتنے روپے کا کرنے کا کہا ہے،یہ سنسر شپ نہیں ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ2001 تک سرکاری ٹی وی تھا جب آزاد چینل آئے تو میرے پاس اتنا پیسہ نہیں تھا اس لیے میں میڈیا کا سب سے بڑا بینفشری ہوں،میں مختلف چینلز پر جا کر اپنا منشور بتاتا تھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صورتحال یہ ہے کہ جب ہم پانامہ کے خلاف لڑ رہے تھے اور ہم نے ان سے پوچھا کہ آپ نے مے فیئر فلیٹس کہاں سے خریدے؟ تو ایک میڈیا چینل نے نواز شریف کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی۔یہاں تک کہ انہوں نے مجھ پر ذاتی نوعیت کے حملے کرنا شروع کردیے ،میڈیا کو اپوزیشن کا کردار ادا کرناچاہیے لیکن انہیں بلیک میلنگ کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایک جج نے سابق وزیر اعظم کو سزا دی لیکن اپوزیشن اس کی ایک ویڈیو لے آئی اور اس کو بلیک میل کرنا شروع کردیا،میڈیا والوں کو بھی بتانا ہوگا کہ ان کی آمدن کے ذرائع کیا ہیں؟ انہیں بھی دوسرے لوگوں کی طرح ٹیکس ادا کرنا ہوگا،میڈیا کو بھی جوابدہ ہونا چاہیے۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Prime Minister Imran Khan's revelations also shake Donald Trump
Previous Post وزیراعظم عمران خان کے انکشافات نے ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی ہلا دیا
Next Post انکشاف نے پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کر دیے
Discovery has raised the pride of Pakistanis

Related Posts

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.