counter easy hit

مسافروں کو اب۔۔۔۔۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پرغریب مسافروں کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق غریب افراد کی سہولت کیلئے مسافر خانوں کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس ضمن میں پائلٹ پراجیکٹ کے تحت صرف60دن میں لاہور میں 5 مسافر خانے تعمیر کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان خان بزدار نے اس منصوبے کی باقاعدہ منظوری دی۔ وز یراعلیٰ نے کہا کہ عام آدمی کی فلاح و بہبود پاکستان تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کوئی بھی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسافر خانوں کی تعمیر کا بنیادی مقصد لاہور آنے والے غریب افراد کو رہائش فراہم کرنا ہے تاکہ غریب آدمی شدید سردی کے موسم میں کھلے آسمان تلے فٹ پاتھ پر نہ سونا پڑے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد اس کا دائرہ کار پورے صوبے تک بڑھایاجائے گا۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ بدعنوانی سے متعلق نیا قانون لا رہے ہیں جس پر کام جاری ہے جلد پیش کر دیا جائیگا تمام جماعتوں کوخوش دلی سے قانون کوقبول کرنا چاہیے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہئے عوام حکومت کی انسداد کرپشن مہم میں ساتھ دیں۔کرپشن کی معلومات دینے والے کی ریکوری کا 20 فیصد حصہ دیا جائے گا نام صیغہ راز میں رکھے جائیں گے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں اور ہر قسم کی کرپشن کو روکنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کیخلاف قانون کیلئے مختلف تجاویز آ رہی ہیں، تجاویز کو مکمل مشاورت کے بعد شامل کیا جا رہا ہے۔وزیر قانون نے کہا کہ کرپشن سے متعلق نئے قانون پر کام جاری ہے جسے جلد پیش کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کوخوش دلی سے قانون کوقبول کرنا چاہیے اور اس معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔وفاقی وزیر قانون نے عوام سے اپیل کی کہ حکومت کی انسداد کرپشن مہم میں ساتھ دیں، کرپشن میں ملوث افراد سے متعلق معلومات فراہم کرنے والوں کے نام صیغہ راز میں رکھے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کی معلومات دینے والے کی ریکوری کا 20 فیصد حصہ دیا جائے گا۔وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ وسل بلور ایکٹ تیار کر لیا ہے جسے جلد پارلیمنٹ سے منظور کروانے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہاکہ کرپشن کی کسی بھی شکایت کا غیر جانبدارانہ کمیشن جائزہ لے گا۔ وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ بدعنوانی سے متعلق نیا قانون لا رہے ہیں جس پر کام جاری ہے جلد پیش کر دیا جائیگا تمام جماعتوں کوخوش دلی سے قانون کوقبول کرنا چاہیےمعاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہئےعوام حکومت کی انسداد کرپشن مہم میں ساتھ دیں کرپشن کی معلومات دینے والے کی ریکوری کا 20 فیصد حصہ دیا جائے گا نام صیغہ راز میں رکھے جائیں گے۔