counter easy hit

کوئی بھی جج اب یہ کام نہیں کر سکتا ۔۔۔۔ بڑا حکم جاری کر دیا گیا

لاہور(ویب ڈیسک)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ انوار الحق نے تمام ماتحت عدالتوں کے ججز کو پرائیویٹ گاڑیوں پر گرین نمبر پلیٹ لگانے سے روکنے کے احکامات جاری کردیئے۔جسٹس انوار الحق کی منظوری کے بعد ضلعی عدالتوں کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کی جانب سے مذکورہ حکم سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹس میں پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں کے ڈسٹرکٹ اور سیشن ججز کو پرائیویٹ گاڑیوں پر غیر قانونی سرکاری نمبر پلیٹ نہ لگانے کی ہدایت کی گئی۔اس میں مزید کہا گیا کہ مذکورہ حکم نہ ماننے والے ججز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔