counter easy hit

شریف خاندان کی شامت، وزیر اعظم عمران خان نے طاہر القادری کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اورہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پیداہونےوالی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے متاثرین کو انصاف فراہمی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ نہتے شہریوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والوں کوفرارکی اجازت نہیں دی جاسکتی،
قانون کے یکساں نفاذپرسمجھوتہ ممکن نہیں،وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ مقدمات میں فوری انصاف اولین ترجیح ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی یقینی بنائیں،ملوث افرادکوبلاتفریق انصاف کے کٹہرے میں لایاجائےگا۔عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ وزیراعظم نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کوامیدکی کرن دی ہے،قانون کی بالادستی کیلئے وزیراعظم کاوژن قابل تحسین ہے،ان کا کہناتھا کہ انصاف کی امیددلانے پروزیر اعظم کے مشکورہیں۔