counter easy hit

شاہ محمود قریشی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہیں ہیں ، عارف نظامی وزیر خارجہ پر برس پڑا

لاہور(ویب ڈیسک) معروف صحافی شاہ محمود قریشی پر برس پڑے ۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی عارف نظامی کا کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے کہ وزیر خارجہ اتنے دنوں کے کامیاب دورے پر امریکہ روانہ ہو گئے ہیں ان کا ہر دورہ کامیاب ہوتا ہے۔ماضی میں نواز شریف سمیت دیگر وزرائے اعظم نے امریکہ کے کامیاب دورے کیے ہیں لیکن،
اگر یہ دورے واقعی کامیاب ہوتے تو آج پاکستان کی حالت ہی تبدیلی ہوتی۔اقوام متحدہ کے اجلاس میں ہر کوئی امریکہ کے صدر سے ملتا ہے اور ایک دوسرے سے ہلکی پھلکی گفتگو کی جاتی ہے لیکن اس بنیاد پر یہ کہہ دینا کہ پاکستان اورامریکہ کے تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہو رہا ہے یہ کہہ دینا ٹھیک نہیں۔مجھے شاہ محمود قریشی پر حیرانی ہوتی ہے کیونکہ یہ وہ وزیر نہیں ہیں جنھوں نے پہلی بار اقتدار دیکھا ہو۔عارف نظامی کا مزید کہنا تھا کہ قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکی جا رہی ہے۔جو بھی جاتے ہیں دو تین دنوں میں واپس آجاتے ہیں یہ کیا آٹھ دس دنوں کیلئے دورے پر گئے ہوئے ہیں ، بھئی کیا کررہے ہیں وہاں؟۔۔شاہ محمود قریشی ایسے ایسے ممالک سے بات چیت کر رہے ہیں کہ بس میری تو سمجھ سے باہر ہے۔واضح رہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اس وقت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے نیو یارک میں موجود ہیں۔ اس دوران ان کی اہم لوگوں سے ملاقاتیں بھی جاری ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے امریکی شہر نیو یارک میں موجود پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے قطری ہم منصب محمد بن عبد الرحمٰن سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران دونوں وزراء خارجہ کے درمیان باہمی تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔ قطری وزیر خارجہ نے پاکستانی وزیر خارجہ کو اہم پیشکش بھی کی۔وزیر خارجہ محمد بن عبد الرحمٰن نے شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے دوران خارجہ امور پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی ورکرز کو ایک لاکھ ملازمتیں دینے کی پیشکش کی۔