counter easy hit

تعز من تشاء وتذل من تشاء۔۔۔ وزیراعظم کی ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت،ایسا حکم جاری کر دیا کہ ایک دفعہ پھر دنیا بھر کی نظریں وزیراعظم عمران خان پر لگ گئیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزارت خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ واقعے پر فوری اوآئی سی سے رابطہ کیا جائے، جس میں اوآئی سی کو پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا جائے، انہوں نے کہا کہ اسلام کیخلاف اشتعال انگیز

 

ملازمتوں کے مواقع، سرکاری ،نیم سرکاری، پرائیویٹ، سکولز، کالج، یونیورسٹی، وغیرہ کے آج کےتمام اخبارات میں شائع ہونیوالے خالی آسامیوں کے اشتہارات

 

کارروائیاں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلا س ہوا۔ اجلاس میں ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال سمیت حکومتی کارکردگی پر بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں کورکمیٹی ارکان نے پنجاب حکومت کی کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ کورکمیٹی کے اجلاس میں ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے وزیرخارجہ کو ہدایت کی ہے کہ وزارت خارجہ ناروے واقعے پر فوری طور پر اوآئی سی کو پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کیخلاف اشتعال انگیزکارروائیاں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔ اسی طرح اجلاس میں پی ٹی آئی کورکمیٹی نے پنجاب حکومت کی کارکردگی اور انتظامی امور پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔اجلاس میں پی ٹی آئی کے فارن فنڈنگ کیس پر بھی شرکاء کو بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے سینئر قانون دان بابراعوان کو فارن فنڈنگ کیس پر حقائق عوام کے سامنے لانے کی ہدایت کردی۔ قانون دان بابراعوان کل پریس کانفرنس میں عوام کو فارن فنڈنگ کیس بارے آگاہ کریں گے۔ اسی طرح اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کے سیاسی چالوں کو منفی پروپیگنڈا قراردیا اور ارکان کورکمیٹی کو ہدایت کی کہ اپوزیشن کے منفی پروپیگنڈے کا بھرپور مقابلہ کیا جائے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب میں انتظامی تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کیا ہے ، فیصلہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد کیاگیا ۔نجی نیوز چینل کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی ، اس موقع پر پنجاب میں انتظامی تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کیا گیا ۔اس سے قبل وزیر اعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہو ا جس میں فارن فنڈنگ کیس پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نے بابر اعوان کو فارن فنڈنگ کیس سے متعلق حقائق قوم کے سامنے رکھنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہے کہ اسلام کے خلاف اشتعال انگیزیاں کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہیں ، وزرارت خارجہ او آئی سی سے فوری رابطہ کرے ۔حکمران جماعت کی جانب سے ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کو ناقابل برداشت قراردیتے ہوئے او آئی سی کوخط لکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے حکمران پارٹی کی کورکمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ او آئی سی سے فوری رابطہ کرے۔انہوں نے کہاکہ اسلام کے خلاف اشتعال انگیز کارروائیاں کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہیں۔Prime Minister, Imran Khan, condemn, Norway, campaign, to, burn, Quran Majeed

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website