counter easy hit

بڑا تہلکہ: نوازشریف کو عمران خان نے ”این آراو“ دے کر باہر بھیجا؟ پول کھل گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ نوازشریف بیماری کی وجہ سے علاج کیلئے بیرون ملک ہیں، این آر او کا تاثر دینا غلط ہے۔ مفتی کفایت اللہ کے دعوی پر مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا تنویر حسین نے کہا کہ نواز شریف بہت بیمار

 

ملازمتوں کے مواقع، سرکاری ،نیم سرکاری، پرائیویٹ، سکولز، کالج، یونیورسٹی، وغیرہ کے آج کےتمام اخبارات میں شائع ہونیوالے خالی آسامیوں کے اشتہارات

ہیں جس کے بارے میں وزیراعظم عمران خان نے بھی معلومات لیں اور پھر انہیں علاج کے لئے باہر جانے کی اجازت دی، این آراو کا تاثر دینا غلط ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے استعفیٰ کے مطالبے پر ہم جے یو آئی ف کے ساتھ کھڑے ہیں، آزادی مارچ جیسے بڑے احتجاج حکومتوں کو ہلا کر رکھ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ آنے والے دو تین ماہ میں سب کو اس کے اثرات نظر آئیں گے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب میں انتظامی تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کیا ہے ، فیصلہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد کیاگیا ۔نجی نیوز چینل کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی ، اس موقع پر پنجاب میں انتظامی تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کیا گیا ۔اس سے قبل وزیر اعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہو ا جس میں فارن فنڈنگ کیس پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نے بابر اعوان کو فارن فنڈنگ کیس سے متعلق حقائق قوم کے سامنے رکھنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہے کہ اسلام کے خلاف اشتعال انگیزیاں کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہیں ، وزرارت خارجہ او آئی سی سے فوری رابطہ کرے ۔حکمران جماعت کی جانب سے ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کو ناقابل برداشت قراردیتے ہوئے او آئی سی کوخط لکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے حکمران پارٹی کی کورکمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ او آئی سی سے فوری رابطہ کرے۔انہوں نے کہاکہ اسلام کے خلاف اشتعال انگیز کارروائیاں کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہیں۔

Imran Khan, given, NRO, to, opposition, parties, truth, revealed

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website