counter easy hit

وزیراعظم کی زیرصدارت وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (یس ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے متعلقہ وزارتیں اپنی بنیادی ذمہ داریاں پوری کریں۔

وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیر اعظم نوازشریف کی زیرصدارت وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کے تمام علاقوں میں عام آدمی کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے، اس سلسلے میں متعلقہ وزارتیں اپنی بنیادی ذمہ داریاں پوری کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم نے اسلام آباد کے مختلف بازاروں کا بھی دورہ کیا جس میں انہوں نے وہاں موجود عوام کے نہ صرف مسائل سنے بلکہ سبزیوں اورپھلوں کی قیمتیں بھی دریافت کیں۔