counter easy hit

این اے 122 کا جو بھی فیصلہ آیا اسے قبول کروں گا : ایاز صادق

 Ayaz Sadiq

Ayaz Sadiq

اسلام آباد (یس ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ این اے 122 کا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے، جو بھی نتیجہ نکلا قبول ہو گا، اللہ کی ذات پر مکمل اعتماد ہے۔ عمران خان کی مرتے دم تک عزت کرتا رہوں گا ، اگلے جہاں جانے تک میں انہیں اور وہ مجھے یاد کرتے رہیں گے۔

دنیا نیوز سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا کہ این اے 122 کا جو بھی نتیجہ ہوا قبول ہوگا ، وقت سے قبل پریشانی مول نہیں لیتا ، معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن ٹربیونل کے نتائج جو بھی آئے عمران خان کی عزت کرتا رہوں گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے زمانہ طالب علمی میں عمران خان کے گال پر ہاکی لگنے کا واقعہ بھی بتایا ، ان کا کہنا تھا کہ پوری زندگی کسی سے ناراض نہیں رہا جا سکتا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہنا تھا کہ سیاست میں ہار جیت اپنی جگہ ، کبھی ذاتیات پر نہیں آنا چاہیے ۔ مرتے دم تک وہ عمران کو یاد رکھیں گے اور عمران خان انہیں ، اس سے قبل سپیکر قومی اسمبلی نے اسلام آباد میں پارلیمنٹری سٹڈی پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹری سٹڈی پروگرام میں ملک کی 52 نامور یونیورسٹیوں سے الحاق ہو چکا ہے ، یہ یونیورسٹیاں نوجوان طالب عملموں کو پارلیمنٹ میں ہونے والی قانون سازی ، قائمہ کمیٹیاں ، سینٹ اور قومی اسمبلی کے معاملات پر تعلیم فراہم کریں گی۔