counter easy hit

وزیر اعظم عباسی کا لندن کی ٹرین میں عام لوگوں کے ساتھ سفر

لندن: کئی لوگوں نے وزیراعظم سے بات کرنے کی بھی کوشش کی لیکن شاہد خاقان عباسی نے بات کرنے سے معذرت کر لی۔

Prime Minister Abbasi travels with common people in London's trainوزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان میں وزیر اعظم ہاؤس کے بعد لندن میں بھی سرکاری پروٹو کول لینے سے انکار کر دیا اور اپنا بیگ پکڑ کر لندن کی ٹرین میں لوگوں کے ساتھ سفر کیا۔ اس دوران کئی لوگوں نے ان سے بات کرنے کی بھی کوشش کی لیکن وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بات کرنے سے معذرت کر لی۔ واضح رہے لندن میں (ن) لیگ کے بڑوں کا اہم اجلاس ہوا جس میں نوازشریف کی 3 نومبر کو نیب عدالت میں پیشی کے حوالے سے صلاح مشوروں سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، اسحاق ڈار سمیت اہم لیگی وزراء بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔