counter easy hit

باکمال لوگ، لاجواب سروس: پی آئی اے کا عملہ سامان کی خاطر میت نیو یارک بھول آیا

لاہور: پی آئی اے کی نیو یارک سے آنے والی آخری فلائٹ پاکستانی شہری کی ڈیڈ باڈی وہیں چھوڑ کر آگئی، متوفی کے ورثاء کا پی آئی اے ائیر لائن کے خلاف ساہیوال میں احتجاج۔

Masculine people, Awesome service: PIA staff forgets dead body in New York for stuffساہیوال کربلا روڈ کا رہائشی 26 سالہ نعمان نیو یارک میں ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گیا تھا جسکی ڈیڈ باڈی لے کر اسکے بڑا بهائی بلال نے پی آئی اے کی نیو یارک سے پاکستان آنے والی آخری فلائٹ میں ڈیڈ باڈی کی ریزرویشن کراتے ہوئے تمام کاغذی کاروائی مکمل کردی لی، کن جب بلال لاہور ائیر پورٹ پہنچا تو ڈیڈ باڈی جہاز میں نہ تهی۔ جہاز کا عملہ ڈیڈ باڑی وہیں چهوڑ کر آگیا اور اپنا غیر ضروری سامان ساتھ لے آیا۔ متوفی کے چچا ثروت نے بتایا کہ بلال نے تین مرتبہ جہاز کے عملے سے تسلی کی کہ ڈیڈ باڈی لوڈ کر لی ہے تو انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ ڈیڈ باڈی لوڈ کر لی گئی ہے لیکن عملہ ڈیڈ باڈی وہیں بھول کر اپنا سامان لے آیاہے، انہوں نے بتایا کہ جب ڈیڈ باڈی لینے گئے تو پتہ چلا کے عملہ ڈیڈ وہیں چھوڑ آی ہے جسکے بعد بلال متوفی کی ڈیڈ باڈی لینے دوبارہ نیو یارک روانہ ہو ا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ علاقہ میں نماز جنازہ کا اعلان کرایا جا چکا ہے اور قبر بهی تیار کر لی گئی تھی لیکن پی آئی اے کی بے حسی کی وجہ سے ہمارے اوپر بہت سے اخراجات کا بوجھ بهی پڑا اور شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واقعے کا ایکشن لیتے ہوئے جہاز کے عملے کے خلاف کارروائی کریں۔