counter easy hit

وزیر اعظم کو مستعفی ہو جانا چاہئے: بلاول، نواز شریف کو عمران فوبیا ہو گیا: پی ٹی آئی

Prime Minister

Prime Minister

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے وزیر اعظم نواز شریف کو پارلیمنٹ کے سامنے پیش ہونے کا مشورہ دیدیا، کہتے ہیں وزیر اعظم کو اپنے کہے پر عمل کرتے ہوئے خود ہی مستعفی ہو جانا چاہئے۔
لاہور: (یس اُردو) وزیر اعظم کے قوم سے خطاب کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے صاف صاف کہہ دیا کہ وزیر اعظم کو خود کو ابھی پارلیمنٹ کے سامنے پیش کرنا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعظم پارلیمنٹ میں اپنی وضاحت پیش کریں۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے وزیر اعظم سے یہ بھی مطالبہ کر دیا کہ وہ اپنی نصیحت اور اپنے کہے کے مطابق خود ہی مستعفی ہو جائیں۔ PM is yet 2 present himself b4 parliament & explain himself. He should follow his own advise & resign #panamapapers https://t.co/f7zuknbbkG 151 BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) April 22, 2016 دوسری جانب وزیر اعظم کے قوم سے خطاب پر تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے اپنے ردعمل میں کہا کہ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر موجود گوشوارے میں وزیر اعظم کے ان اثاثوں کا ذکر بھی نہیں ملتا جو پاناما لیکس میں سامنے آئے۔ آرمی چیف کے بدعنوانی کے خلاف اقدام نے وزیر اعظم کے اعصاب کو بری طرح متاثر کیا ہے اور وزیر اعظم قوم سے خطاب میں عمران خان فوبیا کا بری طرح شکار نظر آئے ہیں۔ نعیم الحق کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے کمیشن کے اختیارات پر کسی قسم کی کوئی بات نہیں کی، وزیر اعظم نے قوم کو نہیں بتایا کہ چیف جسٹس کیسے اور کتنے عرصے میں شریف خاندان کے اثاثوں کی تحقیقات کر پائیں گے۔ وزیر اعظم کی طرف سے جوڈیشل کمیشن بنانے کے اعلان کو اپوزیشن جماعتوں نے اپنے متفقہ مؤقف اور عوام کی جیت قرار دیدیا ہے۔ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں اپوزیشن کی یکسوئی کے باعث وزیر اعظم کو چیف جسٹس کو خط لکھنا پڑا۔ سراج الحق نے جوڈیشل کمیشن کو عوام کی جیت قرار دیتے ہوئے چیف جسٹس سے باہر نہ جانے کی اپیل کر دی۔ اعتزاز احسن نے وزیر اعظم کو ٹیکس کی ادائیگی کے معاملہ پر چیلنج کر دیا۔ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم رواں ماہ کے آخر میں ایک اور تقریر کریں گے۔ PM has lost it! In his address to nation instead of clearing confusion & contradictory statements on his assets he wailed away! 1/3 151 Shireen Mazari (@ShireenMazari1) April 22, 2016 2/3 PM showed his Imran Khan phobia once again instead of giving details of what he will seek from CJ on formation of commission! 151 Shireen Mazari (@ShireenMazari1) April 22, 2016نواز شریف کے خطاب پر ردعمل میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے باور کرا دیا کہ پردے کے پیچھے کچھ ہو رہا ہے، فورنزک آڈٹ کے بغیر عدالتی کمیشن کسی کام کا نہیں ہو گا۔