counter easy hit

ٹریفک کے مختلف حادثات میں 3خواتین سمیت 10افراد زخمی

10 people, including

10 people, including

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)ٹریفک کے مختلف حادثات میں 3خواتین سمیت 10افراد زخمی۔ تفصیلات کے مطابق بچیکی روڈ نزد ٹھٹہ عیسیٰ سٹاپ تیز رفتار موٹر سائیکل راہگیر سے ٹکرائی جس کے نتیجہ میں 70سالہ نامعلوم شحص اور26سالہ عامر عباس ،سانگلہ نزد چکنمبر45تیز رفتار موٹر سائیکل اور رکشہ میں تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں 12سالہ علی حمزہ، 45سالہ محمد اقبال ،26سالہ عدنان اور25سالہ مجاہد علی ،وا برٹن روڈ نزد دولت پورہ سٹاپ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری جس کے نتیجہ میں 50سالہ لیاقت علی ،بچیکی سٹی تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ہٹ کیا جس کے نتیجہ میں 60سالہ فاطمہ بی بی اور55سالہ نذیراں بی بی ،شاہ کوٹ روڈ رتوآنہ سٹاپ 40سالہ رابعہ بی بی گدھا گاڑی سے ٹکرا کر زخمی ہوگئی ان تمام زخمیوں کو ریسکیو1122ننکانہ کے عملہ نے طبی امداد دینے کے بعدمقامی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا۔