counter easy hit

وزیراعظم ہیلتھ پروگرام، عبدالقیوم جنجوعہ کا مفت بائی پاس

Prime Health program

Prime Health program

اسلام آباد………وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی ہدایت پر وزیراعظم ہیلتھ پروگرام کے زریعے ایک مریض عبدالقیوم جنجوعہ کا کامیابی کے ساتھ مفت بائی پاس کیا گیا۔ ایک ماہ سے کم عرصے میں اب تک وزیراعظم ہیلتھ پروگرام کے تحت ایک ہزار سے زائد مریضوں کا مفت علاج کیا گیا ہے۔
وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم ہیلتھ پروگرام کے تحت مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کا مفت علاج سرکاری اور نجی اسپتالوں میں کرایا گیا۔ دل کے مرض میں مبتلا عبدالقیوم جنجوعہ کا بائی پاس اسلام آباد کے نجی اسپتال میں کیا گیا۔ مریض نے مفت علاج کروانے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔