counter easy hit

ملتان میں چارگھنٹے میں سو من کھیرتیار

ملتان میں ایک نہیں، دو نہیں، سو من کھیر تیارکی گئی ہے، دس افراد نے مل کر ساڑھے چار گھنٹے میں کھیر کی دیگ بنائی اور آنے والوں کو کھلائی۔

Prepare Soman pudding in four hours in Multan

Prepare Soman pudding in four hours in Multan

ملتان میں شیخ عبدالقادر جیلانی کے عرس کے موقع پر سو من کھیر تیار کی گئی ۔ کھیر کوسیکڑوں افراد نے مزے لے کر کھایا ۔پیر نوید فرید نے شیخ عبد القادر جیلانی کے عرس کےموقع پر اتنی زیادہ مقدار میں کھیر بنوا کر ان سے عقیدت کا اظہار کیا ۔پی نوید کا کہنا ہے کہ کھیر میں سو من دودھ، ایک من چاول، دو سو پچاس کلو چینی ڈالی گئی جبکہ کھیر کا ذائقہ بڑھانے کے لئے اس میں 23 کلو خشک میوہ جات بھی ڈالے گئے۔کھیر کو 10 افراد نے مل کر ساڑھے چار گھنٹوں سے زیادہ پکایا۔ کھیر ابھی تیار نہیں ہوئی تھی کہ کھانے والوں کا رش لگ گیا۔ بڑے، چھوٹے اور خواتین سب نے قطاریں بنائیں۔ کچھ نے کھیر وہیں کھا لی اور کچھ برتنوں میں ڈالوا کر گھر بھی لے گئے۔سب کا کہنا تھا کھیر کی نہ صرف خوشبو کمال ہے بلکہ ذائقہ بھی لاجواب ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website