counter easy hit

ذوالفقار بھٹو کی برسی ، سرکاری فنڈز کے اجرا پر بلاول ناراض

PPP Zulfiqar Bhutto

PPP Zulfiqar Bhutto

تحقیقات کی جائیں فنڈز کا اجرا کس کے حکم پر کیا گیا ، برسی کے انتظامات پارٹی فنڈز سے ہوتے ہیں سرکاری خزانے سے نہیں :چیئرمین پی پی
کراچی (یس اُردو) پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار بھٹو کی برسی کے لئے سرکاری فنڈز کے اجرا پر بلاول بھٹو ناراض ، وزیر اعلیٰ سندھ کو فنڈز کے اجراء کی تحقیقات کا حکم دے دیا ۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی کے لئے سرکاری فنڈز کے اجرا پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔ بلاول بھٹو نے وزیر اعلیٰ سندھ کو فنڈز کے اجراء کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ تحقیقات کی جائیں کہ برسی کے لئے فنڈز کا اجراء کس کے کہنے پر کیا گیا ۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے تمام انتظامات پارٹی فنڈز سے کئے جاتے ہیں ، سرکاری خزانے سے کوئی رقم نہیں لی جاتی ۔