counter easy hit

پیپلز پارٹی کا مشرف کے بیرون ملک جانے کے خلاف احتجاج کا فیصلہ

PPP protests

PPP protests

کراچی …..پاکستان پیپلز پارٹی نے پرویزمشرف کے بیرون ملک جانے کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کیا ہے ، پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت مقدمات کے باوجود پرویز مشرف کو باہر بھیج رہی ہے ۔
اپنے ایک بیان میں پی پی کے چیئرمین نے پارٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس حوالے سے پارلیمنٹ کےاندراورباہر ٹھوس موقف اپنائیں۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے پرویز مشرف کو وردی اتارنےاورایوان صدر چھوڑنے پر مجبورکیا اور سیاسی انداز سے پرویز مشرف کو انجام تک پہنچایا تاہم موجودہ حکومت مقدمات کے باوجود پرویز مشرف کو باہر بھیج رہی ہے ۔