counter easy hit

لاہور: نشاط کالونی میں گولی لگنے سے جاں بحق لڑکے کا ملزم پکڑا گیا

Lahore killed by a shot

Lahore killed by a shot

لاہور: نشاط کالونی میں گولی لگنے سے جاں بحق لڑکے کا ملزم پکڑا گیا
لاہور …..لاہور کے علاقے نشاط کالونی میں2روزپہلےگولی لگنے سےجاں بحق ہونےوالے 12سالہ لڑکے کاملزم پکڑا گیا ، ملزم سابق پولیس اہلکار ہےجس کا کہناہے کہ اس نے چور سمجھ کر فائرنگ کی تھی۔
پولیس کےمطابق 12سالہ ناصرموٹرسائیکل مکینک کی دکان پر کام سیکھ رہا تھا ، منگل اور بدھ کی درمیانی شب وہ گھر واپس نہ آیا،دوسرے دن اس کی لاش قریبی خالی پلاٹ سے ملی،ناصرکو سرمیں گولی مارکر قتل کیاگیاتھا،گلی میں لگےسی سی ٹی وی کیمرےکی ویڈیو دیکھی گئی تو فائرنگ کرنے والے ملزم کی شناخت توصیف کےنام سے ہوئی۔ملزم سابق پولیس اہلکارہےجس کا کہناہے کہ اس نےرات کے اندھیرے میں چورسمجھ کرفائرنگ کی تھی،پولیس نےملزم سے تفتیش شروع کر دی ہے۔