counter easy hit

حسن ابدال، غریب باپ نے 13 سالہ بیٹی کو 53 سالہ بوڑھے کیساتھ بیاہ دیا، پولیس کا شادی تقریب پر دھاوا ، ویڈیو یس اردو کو موصل

اسلام آباد( اصغر علی مبارک)غربت کے ہاتھوں مجبور ہو کر باپ نے اپنی 13سالہ بیٹی کائنات کو 53سالہ بوڑھے سے بیاہ دیا,حسن ابدال پولیس نے شادی کی تقریب پر دھاوا بول دیا, دولہااورلڑکی کاوالد گرفتار,نکاح خواں فرار ہونے میں کامیاب۔ وی او۔ حسن ابدال کے گاؤں پنﮈ مہری میں چائلﮈ میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آگیا,پولیس کواطلاع ملی کہ مردان کا رہائشی محمد عارف جوکہ حسن ابدال کے علاقہ پنﮈمہری میں رہائش پزیر کی بیٹی 13سالہ کائنات کی شادی کی رسم ادا کی جارہی ہے, مخبر کی اطلاع پر بتایا گیا کہ بچی کی عمر 13سال ہے اور اسکی رخصتی 53سالہ شخص کے ساتھ کی جارہی یے اور نابالغ ہے,پولیس نے فوری طور پر شادی والے گھر پہنچ کر پڑتال کی کی کائنات کا نکاح شرعی بنیادوں پر 11فروری کو کردیاگیاہے اوراب رخصتی کی تقریبات جاری ہیں جس پر پولیس نے لڑکی کے والد محمدعارف اوردولہااخترنوازکوگرفتار کرلیا جبکہ لڑکی کو دارالامان بھجوادیاگیا, نکاح خواں مولوی محمد اسماعیل گرفتاری کے ﮈر سے روپوش ہونے میں کامیاب ہوگیاہے.لڑکی کے والد اور دولہاکو آج عدالت میں پیش کیاجاۓ  گاجبکہ لڑکی کا بیان قلمبندکیاجاۓگاکہ آیااسکی مرضی بھی شامل تھی یا نہیں

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website