yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

سیاست کے خدا

Yes 2 Webmaster April 7, 2015 1 min read
Labour
Share this:
Labour
Labour

تحریر : ایم سرور صدیقی
بچپن میں ایک کہانی پڑھی تھی ایک مفلوک الحال مزدوری کی تلاش میں کہیں جارہا تھا کہ ایک بزرگ کو زخمی حالت میں دیکھ کر اسے بڑا ترس آیا اس نے بزرگ کا زخم صاف کیا ،پانی پلایا اور اپنے پاس موجود روکھی سوکھی روٹی کھلائی اس خدمت سے وہ بزرگ بہت خوش ہوااس کی نیکی کی تعریف کی پھر مفلوک الحال کے حالات سنے ۔بزرگ نے خوش ہوکرایک عجیب و غریب پتھر دیا۔۔۔یہ کیاہے؟ مفلوک الحال نے دریافت کیا ” یہ پارس پتھر ہے بزرگ نے جواب دیا تمہاری نیکی کا انعام ۔۔۔یہ پتھرجس چیزکوبھی چھولے وہ سونے کی بن جائے گی یوں مفلوک الحال بہت امیر بن گیا اور اس دولت سے کم وسائل رکھنے والوںکی خدمت کرنے لگا۔۔۔یہ کہانی جب بھی یاد آتی سوچ میں گم ہو جاتا کہ وہ شخص کتنا خوش قسمت ہوگا وہ جس چیزکو چاہے سونے جیسی بنا سکتا تھا۔۔۔پھر خیال آتا وہ بزرگ کیا چیزہوگی جس نے پارس پتھر جیسی چیز تحفتاً دیدی ۔۔۔پھر سو چاکیا کوئی انسان بھی پارس جیساہو سکتاہے وہ جس کو بھی چھو لے سونابن جائے۔۔۔پاسے کا سونا۔۔دل نے کہا ایسے کئی انسان تو آج بھی ہمارے اردگر موجودہیں اورہم انہیں جانتے بھی ہیں۔۔۔شاید انہیں خود بھی معلوم نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں پارس جیسی خوبیوں سے نواز رکھاہے اور وہ جسے چاہیں سچا،سچا اور کھرا سونا بنا ڈالیں

پاکستان کے قومی رہنمائوں پر نظردوڑائی جائے تو محسوس ہوگاکہ ذوالفقار علی بھٹو اور میاں نواز شریف دو شخصیات ایسی ہیںجن کی شخصیت کااعجاز پارس کی مانندہے انہوں نے سیاست اور اندازِ سیاست کو بدل کر رکھ دیادونوں کی آمد تہلکہ خیزتھی اسے سیاسی بھونچال بھی کہا جا سکتاہے دونوں قومی رہنمائوں میں کچھ نہ کچھ مماثلت ضرورہے لیکن کئی قدریں مشترک بھی ۔۔دونوںکو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ انہوںنے اپنے دور ِ اقتدار میں جو چاہا وہی کیاجسے پسندکیا اسے پارٹی ٹکٹ دیا جسے چاہایک جنبش فارغ کردیا حتی ٰ کہ اپنے وقت کے بڑے قدآور سیاستدانوںکو گھر بٹھادیاکہ
بیٹھے رہو تصور ِ جاناں کئے ہوئے

ملکی تاریخ میں ذوالفقار علی بھٹوایسی طلسماتی شخصیت کے مالک تھے کہ عوام ان کے گردکھینچے چلے آئے انہوں نے اگر کھمبے تو ٹکٹ دیا تو کھمبا جیت گیاکم و بیش ایک دہائی تک عوام ،سیاست اور جمہوریت پر ان کا جادو سرچڑھ کر بولتا رہابلکہ ان کے بعددو مرتبہ ان کی بیٹی محترمہ بے نظیر بھٹو وزیر ٍ اعظم اور ایک مرتبہ داماد آصف علی زرداری صدرِ پاکستان کے عہدے پر فائز رہے جبکہ بلاول بھٹو زرداری بھی آئندہ وزیر اعظم کے مضبوط امیدوار ہو سکتے ہیں قومی سیاست کے دوسرے طلسماتی کردار میاں نواز شریف ہیں جن پر ”آیا۔۔۔ اور چھا گیا”کا مقولہ بالکل صادق آتاہے انہیں کئی اعزازات حاصل ہیں میاں نواز شریف جب میدان ِ سیاست میں آئے اس وقت تک پنجابی وزیر ِ اعطم کا سوچنا بھی گناہ سمجھا جاتا تھا لیکن ان کی فہم و فراست اور سیاسی حکمت ِ عملی نے ناممکن کو ممکن کردکھایا کہا جاتاہے اس میں اسٹیبلشمنٹ کا بہت بڑا کردارہے جو بھی عوامل ہوںبہرحال اس کا کریڈٹ میاں نواز شریف کو بھی جاتاہے

پاکستان کی تاریخ کے پہلے پنجابی وزیرِ اعظم بنے انہیں یہ بھی اعزازہے کہ تیسری بار وزیر ِ اعظم بننے والے وہ پہلے اور شاید آخری قومی رہنما ہیں۔ میاں نوا زشریف بلا شبہ مقبولیت کی اس معراج پر ہیں کہ ان کا نام جس سے جڑ جائے معتبرہو جاتاہے ۔۔۔پارس ہونے کے معانی بھی یہی ہیں لیکن شاید انہیں اپنی اس خوبی کا احساس ہی نہیں یا پھروہ ایسا کرنا نہیں چاہتے۔۔1977ء میں ذوالفقار علی بھٹو نے نومولود پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑا۔بڑے بڑے چہروں کے مقابلے پرPPP کے امیدوار ایسے تھے جن کو محلے میں بھی کوئی نہیں جانتا تھا بلکہ لوگ انہیں مذاق کرتے تھے نتیجہ آیا تو بڑے بڑے برج الٹ گئے یوں سمجھئے سیاسی انقلاب آگیا ذوالفقار علی بھٹو کی پارس جیسی شخصیت نے غیر معروف امیدواروں کو سونا بنا ڈالا اصلی اور کھرا GOLD۔امیدواروںکی شخصیت، سیاسی جدوجہد، خاندانی پس منظر سب مائنس ہوگئے بھٹوکا نام جس نام کے ساتھ نتھی ہوگیا معتبرہوگیا۔انکے بعدقدرت نے میاں نواز شریف کو بھی اسی خوبی سے نوازا وہ ایک طاقتور لیڈر بن کر ابھرے دومرتبہ وزارت ِ عظمیٰ پر فائزرہے گذشتہ انتخابات میں تیسری بار وزیر ِ اعظم بننے کی پابندی کے باوجود مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے مقابلے میں نامی گرامی سیاستدان ہار گئے آج کے دن تک سیاسی میدان میں میاں نواز شریف کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے بلکہ11 مئی2013ء کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے متعدد ایسے امیدوار بھی اسمبلیوںمیں پہنچ گئے ہیں

جو عام حالات میں شاید کونسلر بھی بننے کی پوزیشن میں نہیں ہیں اور حامدناصرچٹھہ ،ہمایوں اختر خان،امیر مقام،اقبال ظفر جھگڑا،چوہدری شجاعت حسین،چوہدری امیرحسین،لیاقت بلوچ،ممتاز بھٹو،عابدہ حسین، فخر امام،فیصل صالح حیات،شیرپائو جیسے رہنما موجودہ پارلیمنٹ سے باہرہوگئے۔ لاہورمیں ایک لاکھ سے زیادہ ووٹ لے کر کامیاب ہونے والے بیشتر سیاستدانوں کے ساتھ شیر کا نشان ہٹا دیا جائے تو یقین جانیۓ لوگ انہیں بلی ماننے سے بھی انکارکردیں گے۔بھٹوکے بعد میاں نواز شریف ایسے قومی رہنما ہیں جنہوں نے اگر کھمبے تو ٹکٹ دیا تو کھمبا جیت گیا یعنی امیدواروںکی شخصیت، سیاسی جدوجہد، خاندانی پس منظر سب مائنس ہوگئے جس لیڈر پر اللہ کا اتنا کرم ہوکہ اس کا نام ہی کامیابی کی ضمانت بن جائے ۔۔۔وہ جس کو اپنا بنالے دنیا اسی کی دیوانی ہو جائے ۔۔۔اور جس کا نام جس کے ساتھ جڑ جائے وہی نام معتبرہو جائے تو ایسے لیڈرسے بھی لوگ مایوس ہونے لگیںتواسے غورکرنا چاہیے۔اس کے دور ِ حکومت بھی غربت کے مارے اپنے لخت ِ جگر فروخت کرنے لگیں ۔اگر کسی کو اپنے گردے بیچنے پڑیں۔۔۔یا جنسی درندے روز عزتوں کے جنازے نکالیں یا غربت سے تنگ مائیں اپنی اولادکو قتل کرنے پر مجبور ہو جائیں تو اسے سو چنا چاہیے کہ خرابی کہا ںہے؟۔۔اور ا صلاح ِ احوال کیلئے کیا کرنا چاہیے؟

بلند بانگ دعوے، خیالی پلائو، حکمت کے بغیرپلاننگ سے کچھ نہیں ہونے والا۔۔۔میاں صاحب ! اللہ تعالیٰ مسلم امہ کی بہتری کیلئے آپ سے کوئی خاص کام لینا چاہتے ہیں ۔۔۔تبھی آپ کو پارس جیسی خوبیوں سے نوازاہے آپ کے انقلابی اقدامات، ٹھوس منصوبہ بندی،بہتر حکمت ِ عملی اس قوم کو سونا بنا سکتی ہے ورنہ پاکستان کی سیاست میں ”تو خدائوں” کی کوئی کمی نہیںمختلف ادوارمیں مختلف سیاستدان سیاہ و سفید کے مالک بنے رہے ان کے خوف اور دہشت نے زبانوں کو گنگ کرکے رکھ دیا تھا وہ کسی کے سامنے جواب دہ بھی تھے پاکستان کی زمین ایسے” خدائوں” سے بھری پڑی ہے جو اپنے سامنے کسی کو دم مارنے کی اجازت بھی نہیں دیتے تھے اب کوئی ان کا نام بھی لینا پسند نہیں کرتا اب معلوم نہیں میاں نوازشریف پارس بننا پسند کریں گے ۔۔یا؟ ویسے قارئین آپ کا کیا خیال ہے؟ یہ فلسفہ کسی کی سمجھ میں آجائے تو وہ دوسروںکو ضرور بتا دے۔

Sarwar Siddiqui
Sarwar Siddiqui

تحریر : ایم سرور صدیقی

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Gayari Tragedy
Previous Post گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں سانحہ گیاری کے شہدا کی تیسری برسی
Next Post بالی ووڈ اداکارہ ریکھا نے پیار کو اپنی جوانی کا راز قرار دیدیا
Rekha

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.