counter easy hit

گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے بجائے سیاسی قیادت کو نئی گولی

Political gas load

Political gas load

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر) محکمہ سوئی گیس کی جانب سے لالہ موسیٰ میں سوئی گیس کا پریشرٹھیک کرنے اورگیس کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے بجائے سیاسی قیادت کو نئی گولی،دھامہ میں موجودکنٹرول سے 8انچ قطرکی نئی لائن مین بازارسے ملاکرگیس کی کمی کو بہتربنایاجاسکتاہے ،افسران نے سیاسی قائدین کو’’ ٹرک کی بتی‘‘کے پیچھے لگادیا،لالہ موسیٰ شہرمیں ان دنوں میں گیس کی ضرورت 30سے 35پونڈتک ہوسکتی ہے ،لیکن آج کل صرف 10پونڈگیس مہیاکی جارہی ہے ،سیاسی شخصیات کے دباؤپر گیس پریشراورلوڈبڑھانے کے بجائے 8انچ قطرکی نئی لائن بچھانے کا ’’لولی پاپ‘‘دے کرشہریوں کو مطمئن کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ 8انچ قطرلائن کی منظوری اور اس کیلئے فنڈزکی فراہمی کیلئے موجودہ حکومت کا دورانیہ ختم ہوسکتا ہے ،شہریان لالہ موسیٰ نے مقامی ارکان اسمبلی سے مطالبہ کیاہے کہ لالہ موسیٰ مین سوئی گیس کا لوڈ30پونڈتک بڑھانے کا مطالبہ کیاہے۔