counter easy hit

پولیس افسروں کی آئوٹ آف ٹرن پروموشن کا معاملہ تاحال حل نہ ہوسکا

Police officers

Police officers

نو ہزار پولیس اہلکار متاثر ، متاثرہ افسروں نے آئندہ حکمت عملی طے کرنے کیلئے بدھ کو بادشاہی مسجد میں اجلاس طلب کر لیا
لاہور (یس اُردو) پولیس افسروں کی آؤٹ آف ٹرن پروموشن کا معاملہ طے نہ پاسکا ، مذاکرات کئے جائیں یا سڑکوں پر آیا جائے ، متاثرہ افسروں نے آئندہ لائحہ عمل کیلئے کل اجلاس بلالیا ۔ اس فیصلے سے نو ہزار پولیس اہلکار متاثر ہو رہے ہیں ۔ پنجاب پولیس کے آؤٹ آف ٹرن ترقیاں پانے والے افسروں کا معاملہ اعلیٰ حکام کے ساتھ بات چیت میں طے نہ پاسکا ۔ مذاکرات جاری رکھنے یا پھر احتجاج کیلئے سڑکوں پر آنے میں سے کیا راستہ اختیار کیا جائے ۔ متاثرہ افسروں نے آئندہ کی حکمت عملی طے کرنے کیلئے بدھ کو بادشاہی مسجد لاہورمیں اجلاس بلالیا ۔ اجلاس میں پنجاب کے تمام اضلاع سے 3،3 افسر نمائندگی کریں گے ۔ اس سے قبل متاثرہ افسروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو اپنے مطالبات پیش کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ ان کا کہنا تھا آئوٹ آف ٹرن ترقیوں کا معاملہ ابھی سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے ۔ انہیں او ایس دی بنا کر ان کی حق تلفی کی گئی