counter easy hit

لاہور :انٹرمیڈیٹ امتحانات ، انگریزی کا پرچہ آئوٹ ہونے پر تین افراد ذمہ دار قرار

Lahore: Intermediate

Lahore: Intermediate

گورنمنٹ ہائی سکول غازی آباد کے سینئر سبجیکٹ ٹیچر محمد عمران ، ایک اکیڈمی کے مالک نزاکت علی اور ذکاء الرحمن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا
لاہور (یس اُردو ) لاہور بورڈ کے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو انگریزی کا پرچہ آؤٹ ہونے کے معاملہ میں 3 افراد کو ذمہ دار قرار دے دیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ہدایت پر پرچہ آؤٹ کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے آر پی او سرگودھا کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم نے 3 افراد کو پرچہ آؤٹ کرنے کا ذمہ دار قرار دیا تھا ۔ لاہور بورڈ کے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو انگریزی کا پرچہ آؤٹ کرنے پر گورنمنٹ ہائی سکول غازی آباد کے سینئر سبجیکٹ ٹیچر محمد عمران ، ایک اکیڈمی کے مالک نزاکت علی اور ذکاء الرحمٰن کو گرفتارکیا گیا تھا ۔ تینوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے