counter easy hit

پشاور: حیات آباد میں نوجوان کے اندھے قتل کا سراغ مل گیا، 2 ملزم گرفتار

Police find clues

Police find clues

پشاور پولیس نے حیات آباد میں نوجوان کے اندھے قتل کا سراغ لگا کر دو ملزم گرفتار کر لئے۔ مقتول کو دوستی نہ کرنے پر قتل کیا گیا۔
پشاور: (یس اُردو) حیات آباد میں 24 فروری کو باغ ناران میں ملنے والے نوجوان کی لاش کا معمہ حل ہو گیا۔ مقتول حشمت علی کو دوستی نہ کرنے پر فضل ہادی اور غفران عرف دل سوز نے قتل کیا۔ پولیس نے مقتول سے ملنے والے موبائل کے ڈیٹا کے ذریعے ملزمان کا سراغ لگایا۔ پولیس کے مطابق ملزمان مقتول سے دوستی کرنا چاہتے تھے لیکن وہ رضامند نہیں تھا جس پر انہوں نے اسے ذبح کر کے قتل کیا۔ ملزمان کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔