counter easy hit

کراچی :رینجرز کی کارروائیاں ، کالعدم تنظیم کے کارندوں سمیت 7 گرفتار

police arrest 7

police arrest 7

کارروائیاں کورنگی ، گلبرگ اور اورنگی ٹائون کے علاقے میں کی گئیں ، بلدیہ ٹائون اور زمان ٹائون میں سنیپ چیکنگ کے دوران تین گرفتار
کراچی (یس اُردو) کراچی کے مختلف علاقوں رینجرز نے کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے چار ملزمان سمیت سات ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ شہر قائد میں رینجرز کی دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپرشن جاری ہے ۔ رینجرز ترجمان کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرکے چار ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا ۔ گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔ کارروائیاں کورنگی ، گلبرگ اور اورنگی ٹائون میں کی گئیں ۔ بلدیہ اور زمان ٹائون میں سنیپ چیکنگ کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔