counter easy hit

بہاولنگر :موبائل کے تنازع پر ایک دوست نے دوسرے کو قتل کر دیا

Bahawalnagar:

Bahawalnagar:

بستی آصف کوٹ کےعباس اور اسد میں موبائل کے لین دین پر جھگڑا ہوا جو شدت اختیار کر گیا ، اسد نے پتھر سے وار کر کے عباس کو زخمی کر دیا جو ہسپتال میں دم توڑ گیا
بہاولنگر (یس اُردو ) بہاولنگر میں موبائل فون کے تنازع پر دو دوستوں میں جھگڑے پر ایک نے دوسرے کو قتل کر دیا ۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردی گئی ۔ بستی آصف کوٹ کے رہائشی محمد عباس اور محمد اسد آپس میں دوست تھے ان کا آپس میں موبائل کے لین دین پر جھگڑا ہو گیا ۔ جھگڑا شدت اختیار کر گیا جس پر محمد اسد نے اپنے دوست محمد عباس کو پتھروں کے وار سے شدید زخمی کر دیا ۔ شور واویلا پر اہل محلہ کی بڑی تعداد اکٹھی ہو گئی اور ملزم موقع سے فوری طور پر فرار ہو گیا ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر شدید زخمی نوجوان کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا جہاں شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ تھانہ مدرسہ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دی ۔