counter easy hit

پولینڈ میں سفارتخانہ پاکستان کے زیراہتمام جشن آزادی کی تقریب، وارسا میں رہنے والے پاکستانی بھی شریک ہوئے

Pakistan Embassy Poland 14 Aug 2016

Pakistan Embassy Poland 14 Aug 2016

وارسا (پ۔ر) پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں جشن آزادی پاکستان کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

پولینڈ میں پاکستان کے سفیرڈاکٹر خالد حسین میمن نے پرچم کشائی کی اور تقریب میں موجود مہمانوں کو مبارکباد دی۔ قومی ترانہ بجایا گیا۔

صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کرسنائے گئے۔ اس موقع پر ڈپٹی ہیڈ آف مشن شفاعت احمد خان، قونصلر عاصم رضا، ظہیر احمد سمیت سفارتخانے کے دیگر سٹاف کے علاوہ پولینڈ میں مقیم پاکستانی بھی موجود تھے۔

تقریب کے اختتام پر مہمانوں کے لیے ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ پولینڈ میں مقیم پاکستانی سٹوڈنٹس ذیشان اعجاز, خرم شہزاد، عدیل رحمان اور شان مرید عباس نے بتایا کہ تقریب بہت ہی شاندار تھی اور تقریب کے شرکا میں پاکستان کے حوالے سے جوش و خرورش پایا گیا۔