counter easy hit

ناروے میں سفارتخانہ پاکستان کے زیراہتمام جشن آزادی پاکستان کی تقریب، بلاول بھٹو بھی شریک ہوئے

Pak Embasssy Norway 14 Aug 2016

Pak Embasssy Norway 14 Aug 2016

اوسلو (پ۔ر) ناروے میں سفارتخانہ پاکستان کے احاطے میں یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام اللہ مجید سے ہواقاری محمو د الحسن نے تلاوت کی سعادت حاصل کی۔

سفیرپاکستان رفعت مسعود نے پرچم کشائی کی اوراپنے خطاب میں ناروے میں مقیم پاکستانیوں کے مابین اتحاد و اتفاق پر زوردیا۔ سفارتخانے کے قونصلرابرارحسین خان نے جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے صدراوروزیراعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کرسنائے۔

اس موقع پرپاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، پی پی پی کے قمرالزمان کائرہ ،مسلم لیگ کے ایم این اے راناافضل خان بھی موجودتھے۔ بلاول بھٹو زرداری ان دنوں چودہ اگست کمیٹی کی دعوت پر ناروے کے دورے پرہیں۔تقریب میں چودہ اگست کمیٹی کے چیئرمین عامرجاوید شیخ بھی موجودتھے۔

تقریب کے دوران سفیر پاکستان نے ناروے میں رہنے والے پاکستانیوں سے درخواست کی کہ آپس میں باہم اتحادو اتفاق کا مظاہرہ کریں اور فرسودہ روایات کو بھول کر اپنے آپ کومزید ترقی کی راہ پر گامزن کریں۔سفیر پاکستان نے اس بات پر افسوس کااظہارکیاناروے کے دارالحکومت اوسلومیں میں جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے دس تقریبات منعقدہوتی ہیں۔

انھوں نے اس بات پر زوردیاکہ سارے پاکستانی مل کر چودہ اگست کو ایک تقریب منعقد کریں۔ تقریب کے اختتام پر مولانامحبوب الرحمان نے پاکستان کی کامیابی کے لیے دعاکی۔ناروے میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداداس تقریب میں شریک ہوئی خاص طورپر بہت سے لوگ بلاول بھٹوکی ایک جھلک دیکھنے کے لئے آئے۔

ناروے کے علاوہ دیگریورپی ممالک سے پی پی پی کے ورکرزبھی اس تقریب میں شریک ہوئے۔بلاول بھٹو گذشتہ روزہی ناروے پہنچے ۔ ائرپورٹ پی پی پی کے رہنماؤوں چوہدری زمان، مرزا ذوالفقار، چوہدری جہانگیرنواز، میاں اسلام، اصغرشاہد اور دیگرنے ان شانداراستقبال کیا۔

Pak Embasssy Norway 14 Aug 2016

Pak Embasssy Norway 14 Aug 2016

Pak Embasssy Norway 14 Aug 2016

Pak Embasssy Norway 14 Aug 2016

Pak Embasssy Norway 14 Aug 2016

Pak Embasssy Norway 14 Aug 2016

Pak Embasssy Norway 14 Aug 2016

Pak Embasssy Norway 14 Aug 2016