yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

جتنے صدمات اس جہاں کے ہیں۔ان کو قرطاس پر اتاریں گے

Yes 2 Webmaster March 19, 2015 1 min read
Poetry Day
Share this:
 Poetry Day
Poetry Day

تحریر: اختر سردار چودھری، کسووال
یہ دن منانے کا مقصد شاعروں کی حوصلہ افزائی کرنا، شاعری کے معاشرے پر اثرات، شاعری کا معاشرے کی اصلاح کے لیے کردار کا مطالعہ کرنا ہے، اس دن اپنی پسندیدہ شاعری کا مطالعہ اور موازنہ کیا جاتا ہے۔ یہ دن دنیا بھر میں 21 مارچ کو 1999 سے منایا جا رہا ہے۔ لفظ شاعری کا مفہوم ہے موزوں الفاظ میں کسی واقعہ، حادثہ، کیفیت، نظریے، ماضی، حال مستقبل وغیرہ وغیرہ کو بیان کرنا۔شعر کہتے ہیں جاننے، پہچاننے، واقفیت کو۔ اس میں دو مصرے ہوتے ہیں۔

شاعر معاشرے کا حساس فرد ہوتا ہے ،ہر فرد جو سوچتا ہے ۔اسے چاہتا ہے دوسروں تک پہنچائے، اپنی سوچ و خیالات دوسروں تک مناسب، موزوں الفاظ میں پہچانے کو شاعری کہتے ہیں ۔شاعری کی بہت سی اقسام ہیںجن میں سے چند ایک کا مختصر ذکر درج ذیل ہے ۔ “حمد “جس میں اللہ سبحان و تعالی کی تعریف بیان کی گئی ہو ۔اور حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی مدحت، تعریف و توصیف، شمائل و خصائص کے نظمی اندازِ بیاں کو” نعت” کہتے ہیں ۔ اسلام کی ابتدائی تاریخ میں بہت سے صحابہ اکرام نے نعتیں لکھیں اور یہ سلسلہ آج تک جاری و ساری ہے ۔”غزل” کا لفظ غزال سے نکلا ہے اور غزال ہرن کو کہتے ہیں غزل کے لغوی معنی عورتوں سے باتیں کرنا یا عشق و محبت کا ذکر کرنا ہے بھی بتایا گیا ہے ۔مجھے تو یہ معنی پسند نہیں آیا ۔اشعار پہ مشتمل مجموعہ غزل کہلاتا ہے اک غزل کو تین حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے مطلع ،مقطع اور اشعار “۔مطلع “پہلے شعر کو اور آخری کو جس میں شاعر کا تخلص ہوتا ہے اسے “مقطع “اور درمیان میں جو اشعار ہوتے ہیں ان کو “اشعار”ایک غزل کم ازکم پانچ اشعار پر مشتمل ہوتی ہے ۔زیادہ کی قید نہیں ۔غزل کے سب سے بہتر شعر کو ‘ بیت الغزل ” کہا جاتا ہے ۔”شعر”جس میں دو مصرے ہوتے ہیں پہلے مصرع کو” مصرع اولیٰ ” اور دوسرے مصرع کو ” مصرع ثانی” کہتے ہیں صرف ایک شعر کو ” فرد” کہا جاتا ہے۔

“نظم “سے مراد ایساا صناف سخن ہے جس میں کسی بھی ایک خیال کو مسلسل بیان کیا جاتا ہے ۔ نظم میں ردیف و قافیہ کی پابندی نہیں ہوتی “مسدس” چھے شعروں کے ایک قطعہ پر مشتمل شاعری کو کہتے ہیں۔ “رباعی “عربی کا لفظ ہے جس کے لغوی معنی چار کے ہیں۔ رباعی کا وزن مخصوص ہے ، پہلے دوسرے اور چوتھے مصرعے میں قافیہ لانا ضروری ہے ۔رباعی کے آخری دو مصرعوں خاص کر چوتھے مصرع پر ساری رباعی کا انحصارہوتا ہے ۔”قطعہ “شاعری کی ایک صنف ہے یہ چار مصروں پہ مشتمل ہوتا ہے اس کے پہلے مصرہ میں قافیہ یا ردیف کی کوئی قید نہیں ہے لیکن دوسرے مصرے میں قافیہ لازمی موجود ہوتا ہے ۔”سہرا”شادی کے موقع پر دلہا کے لئے گائے جانے والے گیت کو سہرا کا نام دیا جاتا ہے ۔”منقبت “اشعار کے ذریعے کسی کی تعریف کرنے کو منقبت کہتے ہیں لیکن عام طور پر یہ لفظ حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی تعریف میں لکھے ہوئے اشعار کو کہا جاتا ہے ۔”سلام “یہ شاعری کی ایک قسم ہے جو زیادہ تر شہدائے کربلا کے مدح میں لکھی جاتی ہے۔ ۔ایسی غزل یا نظم، خواہ کسی بھی ہیئت میں ہو، جس میں کسی کی مخالفت میں اس پر طنز کیا جائے یا اس کا مذاق اڑایا جائے اسے” ہجو” کہتے ہیں ۔”وسوخت” محبوب کے بے وفائی یا لاپروائی کے بیان کے لئے لکھی جانے والی شاعری کو کہتے ہیں۔”گیت “ایسی غزل کو کہتے ہیں جسے سراور آلات موسیقی کے ساتھ گایا جاتا ہے ۔”قصیدہ”،قصد سے ہے ،اسے تعریف کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

مثنوی “کو شاعری کا ناول ہی سمجھیں ،ایسی نظم جس میں دو مصرے جن میں قافیہ و ردیف ہو ۔مثنوی میں ایک ہی واقعہ یا قصہ بیان کیا جاتا ہے۔ ،”مناجات” کا مطلب ہے دعا کرنا ،دعائیہ شاعری کو مناجات کہا جاتا ہے ۔اس کے علاوہ ، قوالی، ریختی،ماہیا،دوہا،ہائیکو،وغیرہ وغیرہ شاعری کی اقسام ہیں ۔اوپر اہم اور مشہور اقسام کا ذکر کیا ہے۔ اسلام میں شاعری کی کچھ اقسام کی اجازت نہیں ہے ۔ایسے شعراء کو بھٹکے ہوئے،بہکے ہوئے ، لوگ کہا گیا ہے(سورة الشعر ا ا یت 224 )اسی طرح شاعری کی کچھ اقسام کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی ہے ۔اصل بات یہ ہے کہ جس طرح ،بہودہ گفتگو،گالی دینا وغیرہ سے روکا گیا ہے ایسے ہی گھٹیا شاعری منع ہے ،جس طرح اچھی گفتگو کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے ایسے ہی اچھی شاعری کی اجازت ہے اس لیے یہ کہنا کہ اسلام میں شاعری کو پسند نہیں کیا جاتا مناسب نہیں ہے۔

آج شاعری کے عالمی دن کے موقع پر مجھے اپنے وطن کے ادیبوں ،شاعروں سے کہنا ہے کہ اس وقت ہمارے ملک میں دہشت گردی،انسانیت کی ناقدری،نا انصافی ،نااہلی ،بدعنوانی ،فرقہ واریت اور نفرت کا راج ہے ،اور ہمارے شعراء کی اکثریت صرف لب ورخسار ،غم جاناں کی شاعری کر رہی ہے ،خدارہ اپنی ذمہ داری کو محسوس کریں ادب اور سماج کا آپس میں گہرا رشتہ ہے ،سماج ادب سے تشکیل پاتا ہے ۔اردو کے شعراء میں جو مقام ،شبلی ،حالی،اقبال کو ملا اسی سبب سے ملا ۔ہم یہ نہیں کہ رہے کہ رومانی شاعری نہ کی جائے ہم یہ کہ رہے ہیں موجودہ عہد کو سامنے رکھ کر اس کے مسائل پر بھی شاعری کی جائے۔

یہ ہی بات ہمارے محترم شاعر جناب (جبار واصف)نے اس نظم میں کہی ہے ۔ان کے بہت سے شکریے کے ساتھ ۔ عالمی دن ہے شاعری کا آج ۔۔۔آج کے دن سخن وروں سے مری۔۔۔عاجزانہ سی اِک گزارش ہے۔۔۔جتنے صدمات اِس جہاں کے ہیں۔۔۔ان کو قرطاس پر اتاریں سب۔۔۔تا کہ ادراک ہو مسائل کا۔۔۔تا کہ احساس کچھ اجاگر ہو۔۔۔رِستے زخموں کا بکھری لاشوں کا۔۔۔بھوکے بچوں کااور مائوں کا۔۔۔بین کرتی ہوئی ردائوں کا ۔۔۔سسکیوں، آنسووں کا ، آہوں کا۔۔۔نہ کہ ہم وہ سخن کریں موزوں۔۔۔بات جس میں ہو مہ جبینوں کی۔۔۔راہ بھٹکی ہوئی حسینوں کی۔۔۔تذکرہ جس میں ہو ادائوں کا۔۔۔ذکر ہو جس میں بے وفائوں کا۔۔۔جس میں زلفوں کے کچھ فسانے ہوں۔۔۔سرخ ہونٹوں کے کچھ ترانے ہوں۔۔۔جن کو دِلیّ کے نامور شاعر۔۔۔لکھ چکے اور لکھ کے مر بھی چکے۔۔۔آئو مل جل کے آج عہد کریں۔۔۔جتنے صدمات اس جہاں کے ہیں۔۔۔ان کو قرطاس پر اتاریں گے۔۔۔تا کہ ادراک ہو مسائل کا۔۔۔تا کہ احساس کچھ اجاگر ہو۔۔۔

Muhammad Akhtar Sardar
Muhammad Akhtar Sardar

تحریر: اختر سردار چودھری، کسووال

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Election Commission
Previous Post الیکشن کمیشن نے فاٹا میں سینیٹ انتخابات روکنے کیلئے درخواست مسترد کر دی
Next Post عالمی یوم جنگلات اور ہمارے سنگین حالات
Forest

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.