counter easy hit

آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی ہی حکومت بنے گی :پرویز رشید

PML-N: Rashid

PML-N: Rashid

ہمارے مخالفین آپس میں اتحاد کر رہے ہیں ، مسلم لیگ ن ہر سیٹ پر انتخاب لڑے گی :وفاقی وزیر اطلاعات
اسلام آباد (یس اُردو) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ تین سال میں جو وعدے کئے وہ پورے کئے ، مخالفین کو امیدوار نہیں مل رہے ، آزاد کشمیرمیں انشا اللہ مسلم لیگ کی حکومت بنے گی اس کے آثار ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں ۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ انتیس نشستوں پر دو سو بیس امیدواروں کی جانب سے درخواستیں موصول ہو گئی ہیں ، ہمارے مخالفین آپس میں اتحاد کر رہے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن ہر سیٹ پر انتخاب لڑے گی ۔ وزیر امور کشمیر برجیس طاہر نے کہا کہ ستمبر میں کشمیر میں دو ارب روپے سے تھری جی اور فورجی کام شروع ہو جائے گا ،اے جے کے عوام انتخابات میں احتساب کرتے ہیں ،بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے ہر سال دس ارب روپے خرچ کئے جائیں گے ، میر پور مظفر آباد ایکپریس وے کو مکمل کیا جائے گا ، دو یزار سولہ سترہ کے دوران لیپا ٹنل پر کام کا آغاز ہو جائے گا ۔ پہلے سے موجود ہسپتالوں کو جدید بنانے کے لئے ہر ضلع میں نئے ٹراما سنٹر بنائے جائیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ائر ایمبولینس ہیلی کاپٹر کئے جائیں گے ، میر پور اور ملحقہ علاقوں کو سوئی گیس کی فراہمی کے لئے تین بلین کیوبک فٹ گیس سسٹم میں شامل کی جائے گی ۔ منگلا ڈیم کے متاثرین کے لئے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے گی جبکہ ضلع سدھنوتی اور ضلع بھبر میں ایک ایک زرعی یونیورسٹی قائم کی جائے گی ، ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پانچ سال میں مکمل ہو جائیں گے ۔