counter easy hit

پشاور :رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے دو کمیٹیوں کے الگ الگ اجلاس آج

moon of Ramadan

moon of Ramadan

غیر سرکاری کمیٹی کا اجلاس مسجد قاسم علی خان اور سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اوقاف ہال میں ہوگا
پشاور (یس اُردو) پشاورمیں زونل رویت ہلال کمیٹی اور مسجد قاسم علی خان کی غیر سرکاری کمیٹی کے الگ الگ اجلاس آج منعقد ہوں گے ۔ خیبر پختونخوا میں رویت ہلال ہمیشہ ہی مسئلہ رہا ہے تاہم اس بار پشاورمیں سرکاری اور غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ایک ہی دن منعقد ہو رہے ہیں ۔ غیر سرکاری کمیٹی کا اجلاس مسجد قاسم علی خان میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی صدارت میں آج شام کو منعقد ہوگا ۔ اجلاس میں مختلف علاقوں سے شہادتیں اکھٹی کی جائیں گی ۔ دوسری جانب سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اوقاف ہال میں ہوگا ۔ دونوں کمیٹیوں کے اجلاس الگ الگ منعقد کئے جا رہے ہیں ۔ چاند نظر آنے کی صورت میں طویل عرصے بعد کل ملک بھر میں ایک ہی روز روزے کا امکان ہے ۔