yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

مسلم لیگ (ن) کو مریم نواز کے متبادل امیدوار کی تلاش

Web Editor July 7, 2018 1 min read
PML-N looking for alternative candidate
Share this:

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ قومی اسمبلی کی نشست این اے-127 کے لیے مریم نواز کی جگہ متبادل امیدوار کا فیصلہ کریں گے۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر پرویز ملک کے صاحبزادے علی پرویز نے بھی اسے حلقے سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، جنہیں ’ٹی وی‘ کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا تھا۔

اس لیے یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ممکنہ طور پر اب مریم نواز کی جگہ علی پرویز اس حلقے سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہوں گے۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت کے 174 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو 10 سال کے لیے عوامی عہدے کیلئے نااہل قرار دیا گیا تھا۔

پرویز ملک کا کہنا تھا کہ ’علی پرویز نے میرے متبادل امیدوارکے طور پر کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے تھے، اور اب مریم بی بی کے خلاف احتساب عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد پارٹی فیصلہ کرے گی کہ ان کی جگہ این اے-127 اور پی پی- 173 سے اب متبادل امیدوار کون ہوگا‘۔

اس حوالے سے پرویز ملک کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے چند روز میں فیصلہ کرلیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پرویز ملک قومی اسمبلی کے حلقے این اے- 133 سے امیدوار ہیں جنہیں اپنا حلقہ این اے-127 اس وجہ سے چھوڑنا پڑا تھا کہ مریم نواز اپنے آبائی حلقے این اے-125 سے انتخابات میں حصہ لینے سے گریزاں تھیں اور انہوں نے این اے-127 سے کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ

خیال رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے شریف خاندان کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے دائر ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو 10 سال، ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 7 سال اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کو ایک سال قید بامشقت کی سزا دی تھی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایوان فیلڈ کا ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف پر 80 لاکھ پاؤنڈ (ایک ارب 10 کروڑ روپے سے زائد) اور مریم نواز پر 20 لاکھ پاؤنڈ (30 کروڑ روپے سے زائد) جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔

اس کے علاوہ احتساب عدالت نے شریف خاندان کے لندن میں قائم ایون فیلڈ پراپرٹی ضبط کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Commercial war begins in US and China's
Previous Post امریکا اور چین کی تجارتی جنگ شروع
Next Post عدالتی فیصلہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے لیے دھچکا، بھارتی میڈیا
The judicial decision was blow for the Pakistan Muslim League (N), Indian media

Related Posts

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.