counter easy hit

پی ایم یل این اپنی حکومت کی مدت میں توانائی کا بہران ختم کردے گی۔ نواز وڑائچ

Nawaz-Warraich

Nawaz-Warraich

ویانا (محمد اکرم باجوہ) پاکستان مسلم لیگ ن اپنی حکومت کی مدت میں توانائی کا بہران ختم کردے گی وزیراعظم میاں نواز شریف کی پوری ٹیم دن رات توانائی کے بہران کو دور کرنے میں لگی ہوئی ہے جس کی مثال چین کے ساتھ چھتالیس عرب کے منصوبوں پر کام شروع ہو گے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری محمد نواز وڑائچ نے پاکستان میڈیا ویانا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اور اُنہوں نے مذید کہا کہ عمران خان دھاندلی کا رونا روتے ہیں اور پاکستان مسلم لیگ کی حکومت پاکستان اور عوام کی ترقی میں دن رات ایک کیا ہوا ہے جس کے ثمرات بہت جلد عوام کے سامنے آنے شروع ہوجائیں گے اور خصوصاََپنجاب میں میاں شہباز شریف کی ٹیم مثالی رول ادا کرہی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے کنٹوٹمنٹ بورڈ کے انتخابات میں واضع برتری حاصل کرکے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان میں سب سے مقبول سیاسی جماعت ہے پی ٹی آئی اب دھاندلی کا شور کیوں نہیں مچاتی پاکستان مسلم لیگ ن نے ایک مرتبہ پھر میدان مار لیا ہے۔

بڑئے بڑئے جلسے کرنے سے الیکشن جیتے نہیں جاتے بلکہ عوام کی خدمت کرنے سے الیکشن جیتے جاتے ہیں جس کی مثال پاکستان مسلم لیگ ن کی دوسالہ مدت میں عوام کی خدمت ہے اور کنٹوٹمنٹ بورڈ کے انتخابات میں عوام نے پھر پاکستان
مسلم لیگ ن پر اعتماد کا اظہار کردیا ہے آئندہ الیکشن میںبھی مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہو گی۔