counter easy hit

ویرات کوہلی نے انوشکا شرما کو اپنے لئے سب سے بہترین خاتون قرار دے دیا

Virat Kohli And Anushka Sharma

Virat Kohli And Anushka Sharma

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ میرے لئے میری دوست انوشکا شرما سب سے بہترین خاتون ہیں۔.

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ انوشکا شرما بہت سادہ اور پیاری خاتون ہیں، ان میں وہ تمام خوبیاں ہیں جو مجھے پسند ہیں اور اسی وجہ سے ان کا دل انوشکا شرما کی جانب کھنچتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک برس سے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے درمیان بہت گہری دوستی ہے لیکن انوشکا شرما نے کبھی بھی اس کا باضابطہ اعلان نہیں کیا۔