counter easy hit

مسلم لیگ ن کے اراکین کی تحریک انصاف میں شمولیت

PML N Members Joining PTI

PML N Members Joining PTI

اسلام آباد (یس ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ کے کارکنان سردارسیف الدین کھوسہ، نیازخان جکھڑ اور بہادر خان سیہڑ نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔

اس موقع پر سردارسیف الدین کھوسہ نے کہا کہ (ن)لیگ اور پیپلز پارٹی نے ملک میں اسٹیٹس کو برقرار رکھا ہے، موجودہ حکومت ملک کومسائل سے نکالنا نہیں چاہتی۔

بہادرخان سیہڑ نے کہا کہ تحریک انصاف ہی ملکی مسائل حل کرسکتی ہے جبکہ نیازخان جکھڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان ہی عوام کو نیا پاکستان دیں گے، عمران خان لوگوں کی آخری امید ہیں۔