counter easy hit

وزیراعظم اور آرمی چیف جنرل راحیل آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

Nawaz Sharif ,Army Chief Gen Raheel Sharif

Nawaz Sharif ,Army Chief Gen Raheel Sharif

کوئٹہ (یس ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف آج کوئٹہ میں صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

وزیر اعظم کے دورہ کوئٹہ میں امن و امان کی صورت حال اور انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا، وزیر اعظم صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کوئٹہ میں صوبے کی سیاسی قیادت اور پارٹی رہنماوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔