counter easy hit

بھارت کا سرجیکل سٹرائیک کا ڈرامہ فلاپ ،لائن آف کنٹرول کراس کرنے کی جرات نہیں کرسکتا ، راجہ فاروق حیدر

بھارت کا سرجیکل سٹرائیک کا ڈرامہ فلاپ ہو چکا ہے وہ لائن آف کنٹرول کراس کرنے کی جرات نہیں کرسکتا ۔اگرکسی نے لائن آف کنٹرول کراس کی تو زندہ نہیں جاسکتا ۔ بھارت کے انتہا پسند حکمران لائن آف کنٹرول پر جارحانہ اقدامات کے ذریعے ایل او سی پر آباد سویلین آبادی کے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتے ۔ایل او سی کے عوام مقبوضہ کشمیرکے حریت پسند عوام کی طرح جذبہ جہاد سے سرشار ہیں ۔کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سرد نہیں کیا جاسکتا ۔بھارتی حکمران مقبوضہ کشمیرسے بین اقوامی توجہ ہٹانے کیلئے ایل او سی پر جارحانہ اقدامات کررہے ہیں ۔ بھارت کے انتہا پسند حکمرانوں پرجنگی جنون سوار ہے اور انہوں نے خطے کے امن کو یرغمال بنا رکھا ہے اور خطے کے امن کو تہہ و بالا کرنا چاہتے ہیں۔ بھارتی حکمرانوں کے جارحانہ بیانات اور اقدامات انٹرنیشنل کمیونٹی کیلئے لمحہ فکریہ ہیں انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمرانوں کے مزموم عزائم ناکام

prim-minister-azad-kashmir-live-from-loc

prim-minister-azad-kashmir-live-from-loc

ہوںگے اور کشمیریوں کی آزادی کی منزل دن بدن قریب آتی جارہی ہے ۔ تحریک آزادی کی کامیابی کیلئے مقبوضہ کشمیرکے عوام نے تین نسلیں قربان کیں اور اپنی جان و مال اور عصمتوں کی قربانیا ں دیں ۔کشمیریوں کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جاسکتیں ۔مقبوضہ کشمیرپر بھارتی حکمرانوں کا تسلط ختم ہوکر رہے گا ۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ ہم وزیراعظم پاکستان میاںمحمد نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی ترجمانی کی۔وزیراعظم آزاد کشمیرنے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں جاری تحریک دراصل تحریک تکمیل پاکستان ہے اور اس تحریک کا راستہ نہیں روکا جاسکتا۔وزیر اعظم آزادکشمیریہاں ایل او سی پر ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔اس موقع پر ممبر قانون ساز اسمبلی ڈاکٹر مصطفی بشیر ،مختار گیلانی ،شمس الرحمان ،راجہ اکبر خان ،ملک منصور اعوان ، راجہ اقبال ایڈووکیٹ اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری سیاحت سید ظہور الحسن گیلانی،کمشنر مظفرآباد ڈویژن محمد طیب ، ڈی آئی جی راشد نعیم ، ڈپٹی کمشنر حمید کیانی، ایس ایس پی چوہدری مشتاق اور دیگر محکموں کے اعلیٰ آفیسران بھی موجود تھے ۔ وزیراعظم آزادکشمیرنے کہا ہے کہ بھارت کے حکمران جان لیں کہ کشمیریوں کے جذبہ حریت کو سرد نہیں کیا جاسکتا ۔بھارتی حکمران جارحانہ اقدامات کے ذریعے ایل او سی پر آبادسویلین آبادی کے حوصلے پست نہیں کرسکتے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج دنیا کی سب سے بڑی پرفیشنل آرمی ہے اور پاکستان آرمی کے ہوتے ہوئے بھارت لائن آف کنٹرول کراس کرنے کی جرت نہیں کرسکتا ۔ وزیراعظم آزادکشمیرنے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیرپاکستان کا دفاعی حصار ہے ۔یہاں کابچہ بچہ مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے ۔بھارت نے اب کوئی جارحیت کی توآزادکشمیرکو بھارتی فوج کا قبرستان بنا دیں گے ۔مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو اہل کشمیرکی عزت و ناموس کی محافظ ہیں ۔ایل او سی پر کھڑے ہوکر مقبوضہ کشمیرکی عوام کو یہ پیغام دے رہاہوں کہ تحریک آزادی کے بیس کیمپ کی حکومت اور عوام ان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔اور مقبوضہ کشمیرپر بھارت کا غیر قانونی تسلط ختم ہوکر رہے گا ۔اور بھارت کو مقبوضہ کشمیرچھوڑنے پر مجبو ر ہو جائے گا ۔مقبوضہ کشمیرکے عوام کی انقلاب انگیر قربانیوں نے کشمیرایشو کو دنیا کا فلش پوائٹ بنا دیا ہے ۔وزیر اعظم آزادکشمیرنے اس موقع پر ؎کہا کہ آزادکشمیرمیں حکومت دور دراز پسماند ہ پہاڑی علاقوں میں تعلیم اور صحت کی جدید سہولیتں مہیا کرے گی اور دور دراز پسماندہ پہاڑی علاقوں میں صحت اور تعلیمی اداروں کو اپ گریڈ کرے گی ۔وزیراعظم آزادکشمیرنے کہا کہ وہ ان دنوں ایل او سی کے تما م علاقوں کا دورہ کررہے ہیں انہوں نے چکوٹھی ،نوسیری میں امن کمیٹیوں اور ایل او سی پر آباد سویلین سے ملاقاتیں کیں ہیں اور وہ بہت جلد برنالہ ،سماہنی ،باغ ، راولاکوٹ کے ایل او سی پر واقع علاقوں کا دورہ کریں گے ۔اور وہا ں امن کمیٹیوں اور شہریوں سے ملاقاتیں کریں گے ۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website