counter easy hit

اوڑی میں دلت فوجیوں کو ہلاک کرکے الزام پاکستان پر لگایا گیا، ہندوستان نے جارحیت کی غلطی کی تودنیا کے نقشے سے مٹ جائیگا، چوہدری نعیم

ch-naeem-gen-sec-pml-n-azad-kashmir

ch-naeem-gen-sec-pml-n-azad-kashmir

پیرس(ایس ایم حسنین )جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر چوہدری نعیم  نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے اور لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کرکے خطہ کے امن کو تباہ کررہا ہے ۔ ہندوستان نے اگر پاکستان پر جارحیت کی غلطی کی تو اس کا وجود دنیا کے نقشے سے مٹ جائیگا۔ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں 3ماہ سے جاری عوامی تحریک سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کیلئے منفی ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے ۔ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے بیرون ملک دورے کے دوران مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے جاندار کردار ادا کیا اور دنیا کو مسئلہ کشمیر کی حساسیت سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے بھارتی دھمکیوں کے بعد لائن آف کنٹرول کے علاقوں چکوٹھی ، لیپہ اور دیگر مقامات کا دورہ کرکے عوام کے حوصلے بلند کئے ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور عسکری قیادت نے مسئلہ کشمیر پر دوٹوک موقف اختیار کرکے تحریک آزادی کشمیر کو نئی جلا بخشی ہے ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھارتی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دیا ہے اور کشمیریوں کی دوٹوک حمایت کرکے کشمیریوں کے حوصلے بلند کئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر پر جاندار آواز بلند کی جس کے بعد ہندوستان بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے ۔ اوڑی واقعہ اور سرجیکل سٹرائیک بھارت کی ڈرامہ بازی تھی جو بری طرح بے نقاب ہوئی ۔ مقبوضہ جموں وکشمیر میں عوامی تحریک کے سامنے بھارت کو عملی شکست ہوچکی ہے اور وہ بوکھلاہٹ کے عالم میں خطہ کے امن سے کھیل رہا ہے ۔ چوہدری نعیم کا کہنا تھا کہ اوڑی حملے میں دلت بھارتی فوجیوں کو ہلاک کرکے الزام پاکستان پر لگایا گیا اور یہ الزام ثابت نہیں کیا جاسکا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی تمام پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس بلا کر تاریخی اقداما اٹھایا ہے اور قوم کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کردیا ہے ۔ ملکی سلامتی اور مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی تمام جماعتوں کا اتحاد یکجہتی کا اظہار لائق تحسین ہے اور ملکی و عالمی سطح پر مثبت پیغام گیا ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website