counter easy hit

سیکرٹری ماحولیات نے ڈگری کالج برائے خواتین میں پودا لگا کر شجر کاری کا آغاز کردیا

plantation Degree

plantation Degree

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)سیکرٹری ماحولیات نے ڈگری کالج برائے خواتین میں پودا لگا کر شجر کاری کا آغاز کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب جنگلات کے زیر اہتمام سیکرٹری ماحولیات ڈاکٹر اقبال محمد چوہان اور ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان علی خاں نے ڈگری کالج برائے خواتین میں پودا لگا کر شجر کاری کا آغاز کردیا اس موقع پر ڈی او ماحولیات عبدالقیوم ، انسپکٹر محمد شریف ،ای ڈی او ایجو کیشن محمد افتخار بٹ ، ڈی او ایلمنیٹری جاوید بابر ، پرنسپل مشرف النساء و سٹاف ہذا کالج کے علاوہ عروج ، رینج آفیسر پبلک سٹی فاریسٹ لاہور ڈویژن بھی اپنے سٹاف کے ہمراہ موجود تھی ۔