counter easy hit

سی ٹی ڈی کی کاروائی پانچ دہشت گرد ہلاک جبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب

CTD operation managed

CTD operation managed

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)سی ٹی ڈی کی کاروائی پانچ دہشت گرد ہلاک جبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب ، بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب شاہکوٹ روڈ پر واقع گاؤں نودھے میں سی ٹی ڈی پولیس کی کاروائی پانچ نا معلوم دہشت گرد ہلاک تین دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہلا ک ہونیوالے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے ہلاک ہونیوالے دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ ، دستی بم ، گولیاں اور بارود برآمد ہوا دہشت گردوں کے پوسٹ مارٹم کیلئے نعشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ منتقل کردیا گیا ہے فرار ہونیوالے دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے ۔