counter easy hit

سرائے عالمگیرجگہ جگہ پر گند گی کے ڈھیروں کی وجہ سے دوکا ندار اور عوام پر یشان

place Doka Nadar

place Doka Nadar

سرائے عالمگیر (صغیر راٹھور) سرائے عالمگیرجگہ جگہ پر گند گی کے ڈھیروں کی وجہ سے دوکا ندار اور عوام پر یشان ،ٹی ایم او اور اس کا عملہ کسی بھی قسم کی کا روائی کر نے سے قا صر ۔راہ گزر افراد کو بلد یہ والوں کیطر ف سے گند گی اور بد بو تحٖفہ میں مل رہی ہے ،سرائے عالمگیر شہر کی سڑکوں ،گلیوں محلوں میں پڑے ہوئے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر مقامی انتظامیہ کی نااہلی کا ثبوت دے رہیں ہیں ان گندگی کے ڈھیروں کی وجہ سے دوکا ندار حضرات اور سر وس روڈ پر پید ل چلنے والے افراد ذہنی مر یض بن چکے ہیں ،دوکا ندار حضرات اور عوام کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں صفا ئی نہ ہو نے کی وجہ سے عوام کو شد ید ذہنی پر یشا نی کا سا منا ہے ،سینٹر ی ورکرز اپنی من ما نی کے ما لک ہیں ہفتہ میں ایک بار صفا ئی کر نے آجا تے ہیں ویسے نظر ہی نہیں آتے جب تک ان کی جیب گرم نہ ہو گند گی کے ڈھیر نہیں اٹھا تے ،ڈی سی او گجرات لیاقت علی چھٹہ ،اسسٹنٹ کمشنرمحمد شعیب نسوانہ اس اہم مسئلہ کی طر ف توجہ دیں اور سرائے عالمگیر میں صفا ئی کے نظام کو بہتر بنا نے کے لئے سخت سے سخت اقدا مات کر یں ۔