counter easy hit

چوہدری عابد رضا آف کوٹلہ عوام کی نمائندگی کاحق ادا کر رہے ہیں،راجہ کامران حنیف

Mohammad Hanif

Mohammad Hanif

سرائے عالمگیر (صغیر راٹھور) مسلم لیگ ن چوہدری عابد رضا گروپ کے راہنماراجہ کامران حنیف نے اپنے بیان میں کہاہے کوٹلہ برادران نے ہمیشہ میاں برادران کے ویثرن کی پیروی کرتے ہوئے حلقہ کے عوام کی بے لوث خدمت کرکے خود کو عوام دوست اور حقیقی راہنما ثابت کیاہے یہی وجہ ہے کہ ماضی کے الیکشن میں بھی عوام نے بھرپور ساتھ دیا جبکہ چوہدہدری عابد رضا آف کوٹلہ نے ایم این اے کی سیٹ جیتنے کے بعد اور عوامی خدمات کا سلسلہ تیز کیاہوا ہے اور علاقے میں قبضہ گروپوں کی منفی کاروائیاں روکنے ساتھ ترقیاتی کاموں کے ذریعے عوام کوسیاست کے حقیقی معنوں سے آگاہ کیاہے عوام سمجھتے ہیں کہ ن لیگی ایم این اے چوہدری عابد رضا آف کوٹلہ عوام کی نمائندگی کاحق ادا کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم مخالفین کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ جس طرح قائد ایم این اے چوہدری عابد رضا آف کوٹلہ نے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے ان کے کارکن بھی عوام بے لوث خدمت پیش پیش ہیں