counter easy hit

پنڈی میں گیس غائب، لوگوں نے گلیوں میں بھٹیاں لگا لیں

Pindi gas disappear, people in the streets Grease ovens

Pindi gas disappear, people in the streets Grease ovens

راولپنڈی……راولپنڈی میں گیس غائب ہوگئی۔ مسلسل بندش کے باعث لوگ گلیوں میں بھٹیاں لگا کر کھانا بنانے پر مجبور ہیں۔ راولپنڈی کے محلہ سید پوری گیٹ کے شہری گھروں کےباہر کھاناپکانےپرمجبورہیں۔ ایسےمیں گڈوبھائی نے گھرکےباہر ایک چھوٹی بھٹی لگا کر ہنڈیا تیارکر کےدینے کا بیڑہ اٹھا لیا۔ان کا کہنا ہے کہ کرایے کا مکان ہے، اندر لکڑیاں جلانے نہیں دیتے، غریب عورتیں آتی ہیں جنہیں کھاناگرم کردیتا ہوں ۔سر دی کیا آئی راولپنڈی کےباسیوں کیلئے قدرتی گیس توجیسے عید کا چاند ہو گئی۔ کہتےہیں پہلے پہل تو موسم سرما میں کبھی رات کےآخری پہر گیس آجایاکرتی تھی اب 24گھنٹے نہیں آتی۔ شہریوں کےمسائل ختم ہونےکانام نہیں لےرہے، گیس نہیں آ رہی توایل پی جی کاحصول بھی جوئے شیرلانے سے کم نہیں۔ 150 سلنڈر لائن میںلگےہوئےہیں، نہ لائٹ ہے، نہ گیس ہے، بچے گھرمیں بھوکے ہیں ۔راولپنڈی کےاکثرعلاقوں میں گیس کئی کئی دن نہیں آتی۔ شہریوں کاکہناہےکہ وہ احتجاج کرکے بھی تھک ہارچکے، سمجھ میں نہیں آتا کہ کریں توکریں کیا؟لوگوں کا کہنا کے ایل پی جی مہنگی ہونے کے باعث ان کی دسترس سے باہر ہے، گھروں میں لکڑیاں جلائیں تو گھر کی دیواریں اور چھت کالے ہو جاتے ہیں اس لئے وہ گلی میں کھانا پکانے پر مجبور ہیں۔