counter easy hit

پیکو کی عکس بندی کے دوران بنارس کی سیر ’’روحانی‘‘ رہی، دیپکا پڈوکون

Deepika Padukone

Deepika Padukone

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ تاریخی شہر بنارس سے وہ بہت حد تک ہم آہنگ رہیں حالانکہ وہ اس شہر میں پہلی بار گئیں تھیں۔واضح رہے کہ دیپکا پڈکون شوجیت سرکار کی فلم ’’پیکو‘‘ کی شوٹنگ کیلیے وہاں تھیں اور ان کا قیام تقریبا دو ہفتے رہا۔

انھوں نے وہاں کے مقامی کھانوں کا لطف اٹھایا، بازار گئیں اور اپنے دوستوں کے لیے تحفے بھی خریدے۔اطلاعات کے مطابق دیپکا بنارس کے معروف مندروں اور گھاٹوں پر بھی گئیں۔دیپکا نے کہا کہ میں ان جگہوں پر پہلی بار آئی اور مجھے بہت سکون ملا۔ عرفان اور ہم ریلوے اسٹیشن کے علاقے میں بھی گئے۔

انھوں نے بتایا کہ انھوں نے گھومنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔ہم لوگوں کا لوکیشن تبدیل ہونے والا تھا۔ ہمارے گروپ کے لوگوں نے ہم سے کار میں ہی رہنے کو کہا لیکن ہم اور عرفان چہل قدمی کرنا چاہتے تھے اوریہ چہل قدمی بہت مختصر تھی تاہم یادگار رہے گی۔دیپکا نے بتایا کہ ’ہم نے سڑک کے کنارے موجود چائے کی دکان سے ایک پیڑ کے نیچے بیٹھ کر چائے بھی پی۔